
اسلام آباد ( ویب ڈیسک) ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر بیوروبرائے شماریات نے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، جس کے
مطابق ملک میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 9 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی،19 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق مرغی کی قیمت میں 12.97 فیصد، کیلا3.72 فیصد، دال مونگ 1.81 فیصد،دال ماش 0.51 فیصد، دال مسور 0.34 فیصد سستی ہوئی آٹا 0.22 فیصد، خشک پاوڈر0.07 فیصد، سرسوں کاتیل 0.05 فیصد اور ایندھن کے استعمال کیلئے لکڑی کی قیمت میں 0.05 فیصد کی کمی ریکارڈ سالانہ بنیادوں پرٹماٹرکی قیمت میں 35.66 فیصد، دال مونگ 23.29 فیصد،آّلو16.38 فیصد، لہسن 4.07 فیصد، چکن 2.95 فیصد، نمک 0.89 فیصد اوردال مسور کی قیمت میں 0.07 فیصد کی کمی ریکارڈ مشترکہ آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.07 فیصدکامعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔
عالمی مارکیٹ میں کوویڈ 19 کی تیسری لہر کے تناظرمیں طلب اوررسد میں خلیج کے باعث اشیائے خوراک کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں حکومت نے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے باوجود صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مناسب سطح پر ر کھا ہے۔




































