
اسلام آباد(ویب ڈیسک )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ ملک میں 4
اضافی بے نامی زون قائم کئے جارہے ہیں۔ایف بی آر نے بے نامی زون قائم کئے جانے سے متعلق اعلامیے میں کہا ہے کہ بے نامی زون پشاور، فیصل آباد، ملتان اور حیدرآباد میں قائم کئے گئے ہیں۔اضافی بے نامی زون ڈائریکٹوریٹ جنرل آف بے نامی انیشیئیٹیو اسلام آباد کے تحت بنائے گئے ہیں۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ان اضافی بے نامی زونز کا قیام فوری اور مزید آرڈرز تک کیا جا رہا ہے۔




































