
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)ملک میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.61 فیصداضافہ
ریکارڈکیاگیاہے، ہفتہ کے دوران 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 اشیا کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 25 مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ کے دوران مشترکہ آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.61 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
ہفتہ رفتہ میں ٹماٹرکی قیمت میں 20.04 فیصد، چکن 8.81 فیصد، روٹی 1.64 فیصد، کیلا، 1.55 فیصد اوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں 1.01 فیصدکااضافہ ہواہے، اس کے برعکس لہسن کی قیمت میں 8.12 فیصد، پیاز2.27 فیصد، آلو1.98فیصد، ایل پی جی 0.66 فیصد، دال مونگ 0.54 فیصد، ٹوٹا باسمتی چاول 0.28 فیصد اورگڑکی قیمت میں 0.20 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
ہفتہ کے دوران 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 اشیا کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔سب سے کم یعنی 17,732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے مہنگائی کی شرح میں 0.52 فیصدکااضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 17,733 روپے سے لیکر22,888 روپے، 22,889 روپے سے لیکر29,517 روپے، 29,518 روپے سے لیکر44,175 روپے، 44,175 روپے اوراس سے زائد ماہانہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.59 فیصد، 0.60 فیصد، 0.64 فیصد، اور0.61 فیصد کااضافہ ہواہے۔




































