اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 49 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 9.75 ارب ڈالر ہوگئے ہیں ۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 3مارچ 2023 کو اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.30ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.45 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 500ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،3مارچ 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کو چین سے گورنمنٹ آف پاکستان تجارتی قرض کی تقسیم کے طور پر 500ملین ڈالر موصول ہوئے۔ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 487ملین امریکی ڈالر بڑھ کر 4.30ملین امریکی ڈالر ہو گئے۔