
کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام )پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 87850 روپے پر
مستحکم رہی ۔
فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی استحکام رہا ۔
جمعہ کو10 گرام سونا 74317 روپے کی سطح پر برقرار رہا ۔عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر اضافے کے 1510 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
چئیرمین آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق لوکل مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی مستحکم رہی۔ چاندی 1150 روپے فی تولہ میں فروخت ہوئی ۔




































