
اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو:فائل ) پاکستان پیپلزپارٹی کے کو چیئر مین آصف زرداری نے کہا ہے کہ عید الفطر کے بعد سڑکوں پر آئیں گے
،پارلیمنٹ میں نہیں ،حکومت کیخلاف تحریک چلائی جائے گی ۔
وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سےبات چیت کررہے تھے،آصف زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری بے نظیر بھٹو کا بیٹا یے،انہیں بھی انگاروں پر چلنا ہے۔
صحافی کے ضمانت سے متعلق سوال پر آصف علی زرداری نے کہا کہ ضمانت میرا آئینی حق ہے،آپ کو بھی ساتھ جیل لے کرجاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ نیب اور معیشت ساتھ نہیں چل سکتے ،ماضی کی اورموجودی ایمنسٹی اسکیم میں کوئی فرق نہیں ہے۔
عید کے بعد پارلیمنٹ میں نہیں حکومت کیخلاف سڑکوں پر تحریک چلائی جائے گی ۔




































