
فیصل آباد (ویب ڈیسک )انسانی حقوق سے متعلق چھ نئے قوانین کا مسودہ منظوری کیلئے وزارت
قانون کو بھیج دیا گیا ہے جبکہ انسانی حقوق کمیشن کے آئندہ ماہ ہونے والے اجلاس میں پاکستان بھر پور شرکت کرے گا۔
یہ بات انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔
انہوں نے بتایا کہ یورپین یونین سے جی ایس پی پلس کی رعایت انسانی حقوق سمیت کئی دوسرے بین الاقوامی کنونشنز ،معاہدوں اور پروٹوکولز سے مشروط ہے۔
شیری مزاری نے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے حالات بہت بہتر ہیں مگر ہم عالمی سطح پر پوری طرح ان کی تشہیر نہیں کر سکے۔




































