
مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
ان کے روبکار جاری کیے گئے تھے ۔جیل عملہ روبکار لے کر سروسز اسپتال پہنچا جہاں مریم کے دستخط کروائے گئے۔
چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کے وکیل احتساب عدالت میں پیش ہوئے ،جج امیر محمد خا ن کے روبرو مریم کے ایک ایک کروڑ کے2ضمانتی مچلکے جمع کروائے۔
مریم نواز کی جانب سے روبکار پر دستخط کے بعد انہیں رہا کردیا گیا ،ان کی ضمانت پیر کومنظور کی گئی تھی ۔




































