کورونا بڑا چیلنج، پوری قوم متحد ہو کروباء کیخلاف جنگ جیتے گی:وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال

پاکستان کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے۔پوری قوم متحد ہو کر اس وباء کے خلاف جنگ جیتے گی۔ قوم کے ہر فرد کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا۔ جتنی زیادہ احتیاط کی جائے گی نقصان کا احتمال اتنا ہی کم ہو گا۔وباء اور لاک ڈاؤن کے باعث سب سے زیادہ معاشرہ کے غریب اور کمزور طبقات متاثر ہوئے ہیں۔
کورونا ریلیف فنڈ کے حوالہ سے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی احساس ٹیلی تھون میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ریلیف فنڈ سے حاصل ہونے والی تمام رقم ان کی امداد پر خرچ کی جائے گی۔ امیر اور صاحب استطاعت طبقہ اس مشکل وقت میں آگے بڑھے۔ احساس پروگرام ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اور شفاف پروگرام ہے جس کے فنڈز کا مکمل ریکارڈ موجود ہے۔اب ہمیں سمارٹ لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔ملک کے مختلف چینلز سے وابستہ اینکرز بھی ٹیلی تھون میں شریک تھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ چھوٹی دکانیں، کاروبار اور کنسٹرکشن کو کھولنا ہو گا، تعمیرات کا شعبہ دیگر صنعتوں کیلئے بھی محرک کا کردار ادا کرے گا جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، اس وقت دنیا کو ایک بڑے بحران کا سامنا ہے تاہم مجھے یقین ہے کہ اس کے بعد پاکستان مزید مضبوط ملک کے طور پر ابھرے گا۔
اس موقع پر اندرون و بیرون ملک سے بڑی تعداد میں مخیر حضرات نے وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ کیلئے کروڑوں روپے کے عطیات کا اعلان کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کبھی بھی ہمارے ملک اور دنیا کی تاریخ میں ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوئی جیسی اب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے لاک ڈاؤن کیا ہے، اس کے اثرات سامنے آئیں گے، لوگوں کے پاس جو جمع کی ہوئی رقم تھی یا جو ہم انہیں امداد دے رہے ہیں وہ خرچ ہو رہی ہے، بھوک میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا ردعمل بھی ویسا ہی ہونا چاہئے جیسا پہلے دیکھنے میں نہیں آیا، حکومت اپنی طرف سے مستحق افراد کی امداد کی پوری کوشش کر رہی ہے، ہم نے ایک بڑا پیکیج دیا ہے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر قیادت احساس پروگرام زبردست اور شفاف انداز میں چل رہا ہے، مالی امداد کی تقسیم کا تمام نظام کمپیوٹرائزڈ ہے اور ڈیٹا بیس کی بنیاد پر مالی امداد دی جا رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جو وقت آگے آ رہا ہے اس میں ساری قوم کو مل کر مقابلہ کرنا پڑے گا، اکیلے کوئی حکومت ایسی صورتحال کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ جتنے بھی عطیات کر سکتے ہیں کریں، بعض اوقات ہمارے لوگوں کو یہ خوش فہمی بھی ہو جاتی ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے پاکستان میں یورپ یا امریکہ جیسے حالات نہیں ہیں اور ہم یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ شاید ہم اس کے پھیلاؤ سے بچ جائیں گے لیکن یہ حقیقت ہے کہ اتنی تیزی سے پھیلنے والا وائرس پہلے کبھی نہیں آیا اور باقی مختلف اقسام کے وائرس سے یہ مختلف ہے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ہر ممکن حد تک احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جب بھی ضرورت پڑی ہے اپنے ملک کی مدد کی ہے۔
۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈیم فنڈ کے لئے تقریباً 14 ارب روپے جمع ہوئے تھے لیکن یہ رقم اسی مقصد کے لئے ہی استعمال ہو گی، لاک ڈاؤن کے حوالے سے بہت تنقید بھی ہوئی لیکن کراچی میں مچھر کالونی، اورنگی ٹاؤن اور اسلام آباد میں کچی آبادیوں کو دیکھیں جہاں پر ایک ایک کمرے میں سات سے آٹھ، آٹھ افراد مقیم ہیں، پینے کا صاف پانی بھی انہیں دستیاب نہیں ہے، تو کتنی دیر تک ہم ان کے لئے لاک ڈاؤن کر سکتے ہیں، بھارت کے نریندر مودی نے لاک ڈاؤن کیا تو وہاں پر دس کروڑ دیہاڑی دار بے روزگار ہو کر بیٹھ گئے کیونکہ وہاں پر بھوک ہے، جہاں زیادہ لوگ جمع ہوں وہاں کورونا پھیلتا ہے۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے