
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاو کے لیے بلوچستان کی بھی مکمل مدد کر رہے
ہیں، صوبے کے عوام کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، کورونا کنٹرول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔
یہ بات انہوں نے چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات میں کہی۔ملاقات میں پارلیمانی امور اور کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج عام آدمی تک فوری ریلیف پہنچانا تھا،ملک میں معاشی عمل تیز کرنے کیلئے بڑے اقدامات کرنے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم کا کہناتھا کہ ٹائیگر فورس ملک بھر میں مشکل میں پھنسے عوام کی خدمت کرے گی۔ چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کا اس موقع پر کہناتھا کہ مشکل سے نکلنے کے لیے پارلیمان اپنا کردار ادا کرے گا۔عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے پارلیمانی فورم کا بھرپور استعمال ناگزیر ہے۔عوام کی بہتری کے لیے مشترکہ طور پر اگئے بڑھنا وقت کی ضروت ہے۔پارلیمانی کمیٹیوں میں مناسب تجاویز سامنے آرہی ہیں۔




































