
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت کی سر پرستی میں مافیاز پل رہے ہیں بے نقاب کرتے رہیں گے،
مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت کی نااہلی اور کرپشن بے نقاب کرتے رہیں گے، نااہل حکومت کی وجہ سے ملک پیچھے چلا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ آصف نے احسن اقبال کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم بجلی لگا رہے تھے تو موجودہ وزیر اعظم کنٹینر پر کھڑے ہو کر بجلی کے بل جلا رہے تھے اور چینی صدر کا دورہ پاکستان انہوں تقریباً ایک سال تاخیر کا شکار کروایا اور سی پیک کو انہوں نے قرضے کہا جو ان کو بعد میں پتا چلا کہ یہ سرمایا کاری ہے۔ برسراقتدار آتے ہی انہوں نے سی پیک کے خلاف بیانات دینا شروع کر دیئے۔
انہوں نے کہا کہ سات جولائی کو کہہ رہے ہیں کہ سی پیک پاکستان کا مستقبل ہے۔ جتنے منصوبے جن کی بنیاد میاں محمد نواز شریف نے رکھی اور وہ ہمارے دور میں مکمل نہ ہو سکے آج ان کے افتتاح کئے جارہے ہیں اور ان کا کریڈٹ خود لیا جارہا ہے۔ اس وقت جو وزراء ہیں جب وہ اپوزیشن میں تھے اور جب وہ وزیر بن گئے تو ان کے بیانات سی پیک کے خلاف ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بجلی آج بھی ہماری ضرورت سے وافر مقدار میں موجود ہے۔ گزشتہ برس حکومت نے کہا تھا کہ ہم سرکولر ڈیٹ100ارب پر لے آئیں گے جو ہمارے دور میں ایک ہزار ارب روپے تھا تاہم آج سرکولر ڈیٹ 2100ارب روپے ہے جو کہ انہوں نے دو سال میں دوگنا کر دیا ہے جبکہ ان کاایک سال قبل وعدہ تھا کہ ہم اسے 100 ارب تک لے آئیں گے۔ آج بجلی مہنگی ہوتی جارہی ہے، بجلی کا ٹیرف بڑھتا جارہا ہے، بجلی چاہے صنعت کے لئے ہو یا گھریلو صارف کے لئے ہو یا کمرشل صارفین کے لئے ہو سب کے لئے بجلی مہنگی ہوتی جارہی ہے اور ساتھ ہی ناپید بھی ہوتی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قلت سے ہمارے ابتر معاشی حالات میں اور اضافہ ہو گا اور صورتحال مزید گھمبیر ہو جائے گی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خصوصاً پنجاب میں گندم کی فصل اپریل اور مئی کے مہینوں میں کٹی اور آج آٹا پنجاب میں مہنگی ترین سطح پر پہنچا ہوا ہے۔ حکومت کی سرپرستی میں آج مافیا پل رہے ہیں ا




































