
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کے انتخابات کا ایک سال مکمل
ہونے پر قبائلی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت نے سابقہ ( وفاق کے زیرانتطام قبائلی علاقہ جات )فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے عمل کو خصوصی اہمیت دی ہے، قبائلی عوام کو انصاف کی فراہمی کے نظام کو آسان ،لیویز اور خاصہ دار فورس کے 28ہزار اہلکاروں کو پولیس میں ضم کیا گیا۔
پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا سیکرٹریٹ کو ختم کر کے صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار کو بڑھایا گیا،قبائلی اضلاع میں ترقی کیلئے 10سال تک سالانہ 100ارب روپے دیئے جائینگے، فاٹا میں حالات معمول پر لانے ، امن و امان کے قیام سمیت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے 80فیصد اہداف حاصل کر لئے ہیں ،ہماری سمت درست ہے ، قبائلی علاقوں کے عوام اور فوج نے بے پناہ قربانیاں دیکر دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکا ہے ۔
وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ قبائلی عوام کی پاکستان کیلئے لازوال قربانیاں ہیں،وزیراعظم عمران خان کا قبائلی عوام سے قلبی تعلق ہے، فاٹا کے انضمام کا مقصد قبائلی عوام کو برابر کے حقوق دینا تھا۔انہوں نے کہا کہ انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی عمل شروع کیا گیا،قبائلی عوام کو انصاف کی فراہمی کے نظام کو آسان بنا دیا گیا ہے





































