
اسلام آباد (ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس کیلئے منتخب صدر وولکن بوزکر 9 اور 10 اگست کو پاکستان کا
دورہ کر رہے ہیں۔
دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس کے لیے منتخب صدر وولکن بوزکر 9 اور 10 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق وولکن بوزکر یہ دورہ حکومت پاکستان کی درخواست پر کر رہے ہیں دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جنرل اسمبلی کے صدر کے ساتھ ترقی، امن و سلامتی اور انسانی حقوق سے متعلق بات چیت کریں گے جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے صدر کا دورہ عالمی امن و سلامتی پاکستان اور اقوام متحدہ کے اشتراک اور کاوشوں کو اجاگر کرنے کا اہم موقع ہیوولکن بوزکر پہلے ترک شہری ہیں جو جنرل اسمبلی کی صدارت کے لیے منتخب ہوئے وولکن بوزکر اقوام متحدہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والے جنرل اسمبلی کے تاریخی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
پاکستان عالمی امن و سلامتی، معاشی و معاشرتی ترقی انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ، عالمی تنازعات کے پرامن حل،طاقت کے استعمال سے پرہیز سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے کردار کی ہمیشہ حمایت کرتا ہے۔




































