
اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے محرم الحرام میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا
انتباہ جاری کیا گیا ہے وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں محرم الحرام کے دوران لوگوں کی صحت کومحفوظ بنانے کے اقدامات پربریفنگ دی گئی۔
وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ سیاحت سمیت مختلف شعبے کھول دیئے ہیں لیکن اس کے باوجود ٹریس ٹریک اینڈ ٹیسٹ پالیسی پر عمل درآمد ضرور ی ہے این سی او سی کا کہنا ہے کہ ایس اوپیز پرعملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں وبا دوبارہ پھیل سکتی ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیر مذہبی امور نے علماسے مشاورت کے بارے میں فورم کو آگاہ کیا منصوبہ بندی وترقی کے وزیر اسد عمر نے وفاق اور صوبوں کی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات کے ذریعے عوام کا تحفظ اور فلاح وبہبود کو یقینی بنایا جائے۔




































