
لاہور (ویب ڈیسک)لاہور کی احتساب عدالت میں منی
لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے صدر، و سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت چودہ جنوری تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر شہباز شریف و اہل خانہ کے وکل کو دلائل پیش کرنے کی ہدایت کی۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو شہبازشریف، ان کے بیٹے حمزہ شہباز ،اہلیہ نصرت شہباز سمیت 13 درخواست گزاران نے درخواستیں دائر کی ہیں جس میں خاندانی اثاثے منجمد کرنے کے عدالتی حکم کو چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست گزاران نے موقف اختیار کیاہے کہ عدالت کا اثاثہ جات کو منجمد کرنے کا حکم درست نہیں ہے،عدالت اثاثہ جات منجمد کرنے کے احکامات کو کالعدم قرار دے اور اثاثے منجمد کرنے کے حکم پر نظر ثانی کرے۔




































