
لاہور (ویب ڈیسک،فوٹو فائل) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد136669 ہو چکی ہے اورپنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 522 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ 38مریض جاں بحق ہوئے-پنجاب میں کورونا سے اب تک 3,959 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں-
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا پر سیاست چمکانے والا ٹولہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے -پی ڈی ایم نے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی ہے -اپوزیشن ملک دشمن ایجنڈے پر چل رہی ہے -ایسی اپوزیشن کے ہوتے ہوئے کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں-
انہوں نے کہا کہ راجکماری اور شہزادہ دونوں دن کے وقت وزارت عظمی کے خواب دیکھ رہے ہیں-بلی کو ہروقت خواب میں چھچھڑے ہی نظر آتے ہیں -راجکماری اور شہزادہ ذہن نشین کر لیں کہ یہ بادشاہت کا ددور نہیں-آپ دونوں کے ابا جی کا اقتدار کرپشن میں لت پت رہا-اب پاکستان بدل چکا ہے اور وزارت عظمی پر عوامی وزیر اعظم موجود ہے-




































