
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کے
سامنے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ہفتے کو نجی ٹی وی مطابق پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں پیپلز پارٹی کا وفد شرکت کرے گا۔
بلاول 18جنوری کو سکھر میں ایک تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ 19جنوری کو عمر کوٹ کا دورہ کریں گے۔ اس کے بعد پی ڈی ایم کے 23جنوری کے سرگودھا جلسے میں شریک ہوں گے۔دوسری طرف پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ پی ڈی ایم کے 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں شرکت سے متعلق پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تمام قیادت اور سینئر رہنما ءاحتجاج میں موجود ہوں گے۔
بلاول بھٹوکی عدم شرکت کے حوالے سے ابھی کوئی معلومات واضح نہیں۔ بلاول بھی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے شیڈول دیکھیں گے۔19جنوری کو پی ڈی ایم کی جانب سے الیکشن کمیشن آفس اسلام آباد کے سامنے احتجاج میں پیپلز پارٹی بھرپور شرکت کرے گی۔




































