
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر
نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ حقیقت کودیکھتے ہوئے جو بھی فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہوگا،قوم کونظر آناچاہیے کہ منتخب نمائندگان کومعاشرے میں عزت کی نگاہ سے دیکھاجائے،جمہوریت کی طاقت بندوقوں سے نہیں بلکہ عوام کے نظام کو بہتر سمجھنے سے آتی ہے، اپوزیشن سے اصلاحات کی بات کی جائے تو پہلے این آراو مانگتے ہیں، آرڈیننس کو پاس کرانے کے لیے طریق کار واضح ہے، اپوزیشن کے بیان سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
یہ بات انہوں نے منگل کو میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیاکہ آرڈیننس لایا جائے، یہاں ضمیر بیچے جاتے ہیں، وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے دنیا کی بہترین ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف نیوٹرل امپائرز کا فیصلہ کیا۔
اسدعمر نے کہا کہ فیٹف بل میں جب مشترکہ ووٹنگ کی باری آئی تواکثریت اپوزیشن کی تھی یہ ووٹ پورے نہیں کرپائے،سینیٹ کے الیکشن میں پیسا کمانے کے عمل کو بل کے ذریعے ختم کیا جائے گا،خبرسب کے پاس پہنچ گئی ہوگی کہ اس الیکشن کے بھی ریٹ لگناشروع ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بدقسمتی سے جرم سیاست اورجمہوریت سے جڑجاتے ہیں،حکومت نے فیصلہ کیاکہ آئین کے دائرے میں الیکشن میں ضمیر بیچنے کوختم کیا جائے، سپریم کورٹ کو حقیقت دیکھتے ہوئے جو بھی فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہوگا، انہی وجوہات کے سبب ہم نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ۔
ااسد عمر نے کہا کہ سیاستدان جو اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں ان کی دہاڑی لگنے والی ہے ،ہم اگر طریقہ کار نہ بدلتے تو تحریک انصاف کی ایک یا دو سیٹیں اور نکل آتیں ،اسد عمر نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کے بیانات دیکھ لیں جوماضی میں سینیٹ الیکشن سے متعلق تھے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ ممبران کی رکنیت ختم کی ۔




































