
لاہور (ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس
عاشق اعوان نے ایک بیان میںکہاہے کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں پی ڈی ایم کی منفی سیاست کا جنازہ دھوم سے نکلا- پی ڈی ایم کا بدبودار بدن مردہ ہوچکا ہے اور اس میں زندگی کی کوئی رمق باقی نہیں-پی ڈی ایم کی میت کی جلد پورے” اعزاز“ کے ساتھ تدفین ہو گی-
غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہاہے -جعلی راجکماری ، سندھ کے شہزادے او رمولانا کی راہیںجدا ہونے کا وقت آگیاہے-ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کی پیٹھ میں چھرا گھونپا-عبرتناک شکست کے بعد یہ کرپٹ ٹولہ گھر کا رہا نہ گھاٹ کا -
وزیراعظم عمران خان نے اپنی شفاف سیاست سے کرپٹ ٹولے کو ان کی گھٹیا اوقات یاد لائی ہے -انہوںنے کہاکہ کل تک شادیانے بجانے والے اب اپنا سر پیٹ رہے ہیں-پاکستان کے بدنام زمانہ یہ ٹھگ ہر جگہ رسوا ہوئے ہیں او رہوتے رہیں گے - مرکز کے بعد پنجاب سے بھی یہ لوگ دم دبا کر بھاگ چکے ہیں-
انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہیں-وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر مکمل اعتماد ہے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا کی حالیہ لہر پر قابو پانے کے لئے سنجیدہ اور بروقت فیصلے کئے ہیں -پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے1239 نئے مریض سامنے آئے -کورونا کے ایکٹو کیسوں کی تعداد 9106تک پہنچ چکی ہے-پنجاب میں اب تک5731 کورونا کے مریض جاں بحق ہو چکے ہیں-گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں کورونا کے34 مریضوں کا انتقال ہوا-پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 16377ٹیسٹ کئے گئے -




































