
اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی،فوٹو فائل)وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن
اللہ تعالیٰ کی طرف سے عمران خان کے لئے بہتری کے رستے بناتی ہے۔ یہ فیصلہ کہ لاہور کا خاندان سلیکٹڈ ہے یا لاڑکانہ کا خاندان سلیکٹڈ ہے، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر (ن)لیگ سے ہو گا یا پی پی پی سے ہو گا۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ مجھے تو مولانا فضل الرحمان کی حالت پر ترس آتا ہے، ان کی سیاست خلاءمیں لٹک رہی ہے، قوم یاد رکھے کہ اسلام آباد، لاہور ، کراچی اور پشاور میں ریڈ الرٹ بھی ہے اور یہ میں کسی کو ڈرانے کے لئے نہیں کہہ رہا۔پی ڈی ایم ٹائیں، ٹائیں فش ہو چکی ہے، اگر کوئی صحافی پی ڈی ایم میں شامل 11جماعتوں کا نام بتا دے تو میں 500روپے انعام دوں گا اور شیخ کا500روپیہ 5000کے برابرہوتا ہے۔ اڑھائی پارٹیاں ہیں، آدھی مولانا فضل الرحمان کی ، ایک پی پی پی اور ایک (ن)لیگ۔
انہوںنے کہا کہ مریم نواز نے خود تو حفاظتی ضمانت کروالی ہے اور لوگوں کو کہہ رہے ہیں وہ عدالت کے باہر آئیں، یہ 26مارچ خفت مٹانے جارہے ہیں اور قوم دیکھ لے گی ان کے ساتھ کتنے لوگ ہیں۔




































