
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر اور سابق
وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے دائر کردہ درخواست عبوری ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے مریم نواز کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے اور مریم نواز کو عبوری ضمانت کے لئے دس دس لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے نیب کو درخواست گزار کو تاحکم ثانی گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے
۔ عدالت عالیہ نے مریم نواز کی عبوری ضمانت 12 اپریل تک منظور کرتے ہوئے نیب لاہور کو باقاعدہ نوٹس جاری کردیا ہے۔ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ نیب لاہور نے درخواست گزار کو چودھری شوگر ملز اور جاتی امراءاراضی منتقلی کیس میں 26 مارچ کو طلب کر رکھا ہے جبکہ درخواست گزار چودھری شوگر ملز نے عدالت عالیہ سے پہلے ہی ضمانت پر ہیں۔




































