
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے فیصلے کے مطابق 26 مارچ کو مسلم لیگ ن کی
رہنما مریم نواز کی نیب میں پیشی کی ریلی میں بھر پور شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے گفتگو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر و سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کارکن بھر پور تیاری کیساتھ ریلی میں شرکت کے لیے پہنچیں گے26مارچ کی صبح نیب آفس کے باہر پیپلز پارٹی کے قافلے کی خود قیادت کروں گا انہوں نے کہا کہ سینٹرل پنجاب بھر کے کارکنوں اور رہنماﺅں کو اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔




































