
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر
ردعمل دیتے ہوے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور لوٹا بریگیڈ سلیکٹرز کی کرائے پر دی ہوئی گاڑی چلا رہے ہیں۔معیشت، عوام اور پاکستان کے مفادات کو روندتے ہوئے یہ گاڑی تباہی کی کھائی کی طرف جارہی ہے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا اس تباہی وبربادی پر آنکھیں بند کئے سلیکٹرز کی یہ گاڑی سیلیکٹد دائیں بائیں نہیں کر سکتا چاہے دیوار میں لگ کر ا±لٹ کر اپنے اوپر گر جائے ۔سلیکٹڈ ، کرائے کے ترجمان اور لوٹابریگیڈ صرف وہی بولتے ہیں،جتنا بولنے کی اجازت ہوتی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نے کہا شہباز شریف ڈوبتی معیشت بچانے کےلئے میثاق معیشت کی سنجیدہ بات کریں تو انہیں جیل میں ڈال دو ۔ شہباز شریف انتخابی اصلاحات کی بات کرے ، میثاقِ معیشت کی بات کرے تو این آر او کا نام دے دو ۔ شہباز شریف پارلیمان کی بالادستی کی بات کرے تو قید کر دو ۔ انہوں نے کہا آج الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کرنے والے انتخابی اصلاحات کی سنجیدہ منہ سے بات کر رہے ہیں۔آج آر ٹی ایس کی پیداوار ووٹ چور انتخابی اصلاحات کی بات کر رہے ہیں




































