
لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے جس طرح عمران
خان اور پی ٹی آئی کی قیادت پر اعتمادکا اظہار بھر پور جلسوں سے کیا ہے وہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ الیکشن میں کشمیری پی ٹی آئی کو ووٹ دینے جارہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ اور حق خوددارادیت کی آواز کو دنیا بھر تک پہنچا رہے ہیں۔
یہ بات اانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کشمیریوں کو 22کروڑ پاکستانیوں کی ترجیحات کا روڈ میپ دینے جارہے ہیں۔کشمیر کی قانون ساز اسمبلی اکثریت کے ساتھ وزیراعظم پاکستان کے نظریے کے ساتھ کھڑی نظر آئے گی۔
اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے راجہ منصور اور ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے طارق فاروقہ بھی موجود تھے۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پاکستان کشمیربنے گا پاکستان کے نعرے کو عملی تعبیر دینے جارہی ہے۔
۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب کی سیٹوں پرحکومت پاکستان آزادانہ اورمنصفانہ الیکشن کروانے جارہی ہیں۔ بدقسمتی سے الیکشن کمیشن آزاد جموں وکشمیر وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر کے ہاتھوں کھلونا بنا ہوا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر تمام سرکاری وسائل اور اختیارات ن لیگ کی الیکشن مہم میں بے دریغ استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کبھی آزاد جموں وکشمیر میں اقتدار میں نہیں آئی لیکن اس کے باوجود اپوزیشن جماعتیں کشمیر میں اس پرتنقید کررہی ہیں۔جعلی راجکماری نے اپنی کسی تقریر میں مودی کی پالیسیوں کی مذمت نہیں کی اور نہ بھارتی بربریت کی بات نہیں کی۔ جو لوگ کشمیرمیں سازشیں کررہے ہیں ۔




































