
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) ملک بھر میں4کروڑ سے زائد افراد نے کورونا ویکسین لگوا لی۔ ویکسین کی دونوں خوراک
لگوانے والے افراد کی تعداد 1کروڑ 8لاکھ جبکہ پہلی خوراک لگوانے والوں کی تعداد 3کروڑ 9 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے بچا ﺅکیلئے ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 4کروڑ 18لاکھ18ہزار881افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے ،ان میں سے1کروڑ 8لاکھ97ہزار649افراد نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوالی ہیں جبکہ 3کروڑ 9لاکھ21ہزار232افراد ویکسین کی پہلی خوراک لگواچکے ہیں،
حکومتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر11 لاکھ 24ہزار 306افراد کی ویکسی نیشن کی گئی جن میں سے2لاکھ24ہزار219افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی ،جبکہ9لاکھ87افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کا رواں سال کے آخر تک7کروڑ شہریوں کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل کروانے کا ہدف مقرر ہے۔




































