
کراچی ( نمائندہ رنگ نو ڈاٹ کام )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آج شہرکے 50مقامات پر دھرنے
دیئے جا رہے ہیں۔دھرنوں کا دائرہ بھی بڑھایا جا سکتا ہے ۔کراچی کے شہری تحریک کیلئے جماعت اسلامی کے دھرنوں میں بھرپور شرکت کریں ۔شہریوں کے مسائل حل کرائیں گے ۔انہیں نظر انداز نہیں کرسکتے۔
وہ ادارہ نورحق میں ہفتے کو پریس کانفرنس کررہے تھے ۔اس موقع پرسیکریٹری منعم ظفر ،نائب امیر کراچی اسامہ رضی ،یونس بارائی اور سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے ۔
انہوں نے بتایا کے آج شام 5بجے ڈولمین ،نارتھ ناظم آباد ،پاور ہاوس ،نارتھ کراچی ،جوہر موڑ ،ڈسکو بیکر ی گلشن ،لیاری ،گارڈن ،صدر ریگل ،اورنگی نمبر 5،کٹی پہاڑی ،گلبائی ،بلدیہ ،باک کالونی ،نیشنل ہائی وے ،شمع شاپنگ سینٹر ،اللہ والی چورنگی ،قیوم آباد ،لسبیلہ چوک ،اس وقت فیصلہ کریں گے کہ دھرنوں کا دائرہ بڑھانا ہے یا نہیں ۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی کا مسئلہ کون حل کرکے یہ باختیار شہری حکومت کی تحریک ہے ،بجلی اور مہنگائی کیخلاف شہریوں کی تھریک ہے ،یہ آنے والی نسلوں کی تحریک ہے اسے سیاسی تناظر میں نہ دیکھا جائے گا ،ہم طے کریں گے کہ اداروں تک کس طرح پہنچنا ہے اور شہریوں کے مسائل جو حل نہیں ہوتے انہیں کس طرح حل کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے وزارتوں پر سودے بازی کی ،یہ حکومتوں میں رہے کوٹہ سسٹم کیلئے انہوں نے کچھ نہیں کیا ۔کوئی ایک منصوبہ بتادیں جو ایم کیو ایم نے بنایا ہو۔کراچی کے شہری 30سال سے مسائل کا شکار ہیں ،ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی نے کراچی کے شہریوں کیلئے کچھ نہیں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی دنیا کا واحد شہر کے جس میں ٹریفک کا کوئی نظام نہیں ہے ۔ایسی صورت حال میں اگر ہم خاموش رہیں تو یہ درست عمل نہیں ہوگا ۔ماضی کی حکومتوں نے سندھ کیلئے کچھ نہیں کیا ۔تحریک عوام کے مسائل کے حل کی تحریک ہے ۔
ایک سوال پر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم دھرنے دے کر شہریوں کو پریشان نہیں کرنا چاہتے ،ہم شہریوں کے حقوق کیلئے نکلے ہیں لوگوں کو چاہیے کہ وہ ہمارا ساتھ دیں ۔




































