
سکھر(ویب ڈیسک) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز نظیر احمد منگنیجو نے اپنے ایک اعلامیہ میں یونیورسٹی کے تمام
شعبہ جات کے بیچلر پروگرام سال دوئم، سوئم، چہارم اور پنجم اور ماسٹرز (فائنل) کے طلبہ و طالبات کی داخلہ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 13 جولائی 2020 تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔
ڈائریکٹر ایڈمیشنز کے مطابق داخلہ فیس 2000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ جمع کروائی جاسکتی ہے۔ ڈائریکٹر ایڈمیشنز یونیورسٹی کے تمام تدریسی انسٹیٹیوٹ اور شعبہ جات کے سربراہان سے درخواست کی ہے کہ وہ بی ایس سال دوئم، سوئم، چہارم اور پنجم اور اسٹرز (فائنل) کے طلبہ و طالبات سے 13 جولائی 2020 تک 2000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ داخلہ فیس وصول کریں۔
علاوہ ازیں ایسے تمام طلبہ و طالبات جنہوں نے ابھی تک اپنی فیس جمع نہیں کروائی ہے ان کی لسٹ متعلقہ انسٹیٹیوٹ اور شعبہ جات میں بھیجی جا چکی ہیں۔ طلبہ و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی فیس مقررہ وقت میں جمع کروائیں مقررہ تاریخ گذرجانے کے بعد کوئی داخلہ فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔





































