
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے ماڈل کالجز کے تمام اساتذہ کو بلاتفریق کنوینس الاؤنس دینے کا حکم دیدیا ہے۔چیف جسٹس گلزار
احمد کی سربرا ہی میں تین رکنی بینچ نے اسلام آباد ماڈل کالجز کے اساتذہ کیلئے کنوینس الاؤنس سے متعلق کیس پر سماعت کی۔
دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کنوینس الاؤنس صرف چھٹیوں میں آنے والے اساتذہ کو ملتا ہے جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ تمام اساتذہ ہی چھٹیوں میں ڈیوٹی پر ہوتے ہیں، کنوینس الاؤنس دینے میں تفریق نہیں کی جا سکتی، عدالت نے اپنے حکم میں قرار دیا کہ چھٹیوں کے دوران ماڈل کالجز کے تمام اساتذہ کو کنوینس الاؤنس ملے گا، سپریم کورٹ نے ڈائریکٹر اسلام آباد ماڈل کالجز کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست خارج کر دی ہے۔





































