
کراچی (تعلیم ڈیسک ) جامعہ اردو نے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے ۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمدکے
مطابق بی اے،بی کام،ایم اے اور مدارس کے خصوصی امتحان برائے سندمعادلہ کے پرائیویٹ رجسٹریشن فارم سال 2020 جمع کرانے کی تاریخ میں 25ستمبر تک تو سیع کر دی ہے۔
رجسٹریشن فارم جامعہ اردو کی ویب سائیٹ www.fuuast.edu.pk سے آن لائن پر کرکے ڈان لوڈ کریں اور رجسٹریشن فیس 5000/-روپے کا پے آرڈر بنام ناظم امتحانات وفاقی اردو یونیورسٹی بنواکر مکمل دستاویزات کے ساتھ رجسٹریشن فارم کے ساتھ منسلک کریں اور بذریعہ ڈاک ناظم امتحانات کے پتے پر ارسال کریں۔





































