یہ یوٹرن نہیں کھلی منافقت ہے

بی مہربان حضرت محمدؐ کے ارشاد پا ک کا مفہوم ہے کہ دنیا میں جس فر د کے دو چہرے ہوں گے قیامت کے دن اس کے منہ میں آگ کی دو زبانیں ہوں گی ،یہ بڑی خوفناک بات ہے ،مگر آج ہم اس بات کا خیال رکھنے اوراس کو سوچنے سے بھی قاصر ہیں ۔ ہم اپنے عمل سے ثابت کررہے ہیں کہ ہمارے

دوچہرے ہیں ۔ہماراایک چہرہ وہ جو سب کے سامنے ہوتا ہے ، ایک وہ ہے جوہمارے اپنے سامنے ہوتاہے،جو دوسروں کے سامنے ہے اس کا سب کو علم ہے جو اپنے سامنے ہے وہ ہمیں خود کو معلوم ہے ،سیاست ،صحافت ،معیشت ،کھیل ،تعلیم سمیت تمام ہی شعبوں کو دیکھ لیجئے سب میں یہی حال ہے ،ہم جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں اورکہتے ہیں اس سے مکر بھی آسانی سے جا تے ہیں ۔


اقتدار میں آنے سے قبل کپتان کو سیاسی مخالفین ’ ’یو ٹرن خان ‘‘کہتے تھے ،جس کا وہ اوران کے ساتھی بہت برا منانے تھے۔مگر اب کپتان نے اس کی وضاحت کردی ہے ،ان کا کہنا ہے کہ وقت اور حالات کے تناظر میں جو لیڈر یو ٹرن نہ لے وہ لیڈر نہیں ہے ۔وقت اور حالات کے حساب سے یوٹرن لینا ضروری ہے۔اس کا مطلب صاف الفاظ میں یہی ہے کہ نظریہ ضرورت کے تحت یو ٹرن لینا نہ صرف بہتر ہے بلکہ ضروری بھی ہے ،وہ نظریہ ضرورت جسے ماضی میں دفن کرنے کی کوششیں ہوتی رہی ہیں ،عدالت عظمیٰ نے بھی سابقہ حکمرانوں کے طرز عمل کی نفی کرتے ہوئے نظریہ ضرورت دفن کرنے کی بات کی تھی۔
بہت دنوں سے ہم بھی یہ سوچ رہے تھے کہ کپتا ن نے اپنے جلسوں میں جو باتیں کی تھیں یا جوقوم سے وعدے کیے تھے وہ پورے ہوتے نظر آرہے اورہر بات میں یوٹرن کی جھلک نظرآرہی ہے ۔عوام کو ریلیف دینے ،مہنگا ئی ختم کرنے سمیت دیگر وعدے کیاہوا ہو گئے ۔نتیجتاً اقتدار میں آنے کے بعد صورتحال قوم کے سامنے ہے ۔عمران خان نے اپنے جلسوں میں ہمیشہ ماضی کی حکومتوں اوران کے منصوبوں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں اورایک جلسے میں تو یہاں تک کہہ گئے کہ ہم بھکاری نہیں بنیں گے ،خودکشی کرلیں گے مگر آئی ایم ایف یا کسی اور عالمی ادارے کے پا س بھیک مانگنے نہیں جائیں گے۔
کپتان نے اپنے خطابات اور انٹرویوز میں کہا تھا کہ وفاقی کابینہ محدود ہوگی اور اس کا دائرہ 20 وزراسے زائد نہیں ہوگامگر اس وقت وفاقی کابینہ 6مشیروں اور5معاونین کے ساتھ 39پر مشتمل ہے ۔کپتان نے اپنے جلسوں میں یہ بھی کہا تھا کہ ہم غیروں کی جنگ نہیں لڑیں گے ۔سابقہ حکمرانوں نے اپنے ملک کو غیروں کی جنگ میں جھونک دیا ،آج کی صورتحال مختلف ہے، امریکا بہادر کے خلاف ایک جملہ بھی مناسب نہیں ،ہم یہ نہیں چاہتے کہ دنیا سے مخالفت مول لے لی جائے اورپاکستان دنیا میں تنہا ہوجائے۔دنیا کے ساتھ قدم باقدم ضرور چلا جائے لیکن اس کا اثر نہ لیا جائے۔ نہ ان کی تہذیب اوراحکام کو اپنے اوپر مسلط کی جائے ۔آسیہ ملعونہ کے معاملے میں بھی بہت سے ابہام سامنے آئے ہیں ۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عوام صورتحال سے لاعلم تھے مگر اسی دھرنے کے دوران مختصرخطاب میں وہ عوام کو سب کچھ بتا بھی گئے۔کپتان نے عوام سے خطاب میں دھرنا دینے والوں کو سخت پیغام دیا ،بعد میں دھرنا ختم کرانے کیلئے مذاکرات کیے۔اس سے قبل قوم سے ایک اور خطاب میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ وہ دھرنوں سے نہیں ڈرتے ،حکومت کے خلاف دھرنے کر نے ہیں تو کرلیں ،وہ ان سے نہیں ڈرتے بلکہ انہوں نے تو دھرنے والوں کو کھانا پہنچانے کی بھی آفر کردی تھی ۔تحریک لبیک سے معاہدے کے تحت دھرنا ختم کیا گیا ۔پھر وزیر اعظم کا بیان آیا دھرنا ختم نہ ہوتا تو حکومت چلی جاتی ۔اقتدار میں آنے سے قبل وہ اسلام آباد میں حکومت گرانے کیلئے دھرنا دیئے ہو ئے تھے۔
شیخ رشید لوٹے تھے ۔پرویز الٰہی ڈاکو تھے۔پارلیمنٹ پر لعنت بھیج کر اسمبلی سے استعفے کی بات اورپھر اسی اسمبلی واپس آکر براجمان ہو گئے۔70سال میں قوم کو عمران خان کی صورت میں لیڈر نظرآیا تھا ۔لوگ انہیں سچا انسان سمجھتے تھے ۔ا ن گفتگو میں اخلاص چھلکتا تھا ۔لگتا تھا کہ وہ قوم کے بڑے ہمدرد ہیں اور وہ اس کیلئے سود مند ثابت ہوں گے ۔قوم انہیں امید کی آخری کرن سمجھتے تھے،لیکن 100روزہ حکومت میں تضاد بیانیاں سامنے آئی ہیں وہ قوم کیلئے ناقابل یقین ہیں ۔ قوم اس صورتحال پر مخمصے کا شکار ہے ۔عمران خان ایک لیڈر کے یو ٹرن کو اتنااہم سمجھتے ہیں تو کوئی بعید نہیں کہ وہ کرپشن کے خلاف اس سخت اعلان پر ہی یوٹرن نہ لے لیں جس کا اعلان انہوں نے قوم سے خطاب میں کیا تھا کہ ملک لوٹنے والے سن لیں انہیں کوئی این آراو نہیں ملے گا ،کرپشن کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔پھر وہ کوئی اور دعویٰ کریں اوراس پر یو ٹرن لیں ۔
میڈیااورسوشل میڈیا پر کپتان کے یو ٹرن کے بیان پر طرح طرح کی باتیں کی جارہی ہیں ۔وزیر اعظم نے ایک موقع پر میڈیا سے اپنی گفتگو میں علامہ محمد اقبال کا ایک شعر پڑھا تھا اور اسے اپنا پسندیدہ شعر قراردیا تھا ۔
اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی
جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
اس شعر کے تناظرمیں ہم بھی عمران خان کو ایک سچا لیڈر سمجھتے تھے ۔لیڈر کوسچا ہی ہونا چاہیے ۔یوٹرن دورنگی کی دلیل ہے۔چھوٹ کا عکاس ہے۔حقیقت میں سیاست کوعبادت کہا جائے تو یہ عبادت والی سیاست کی بھی نفی ہے ۔ہم سمجھتے ہیں غلطیاں بھی لیڈروں سے ہوتی ہیں ،ان کیلئے اصلاح کی بھی گنجائش ہوتی ہے ۔کپتان کی حکومت کو ابھی سودن پورے نہیں ہوئے، وقت موجود ہے۔بہتری کی گنجائش ہے ۔غلطیاں ٹھیک کی جاسکتی ہیں ۔عوام نے انہیں موقع دیا ہے ،بڑی ٹیم دی ہے،لیکن کپتان کی پرواز میں کوتاہی نہیں آنی چاہیے۔

شہر شہر کی خبریں

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں، دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی(ویب ڈیسک) میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعد کئی سڑکیں تالاب بن گئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ مختلف سڑکیں بند کر دی گئیں

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

برطانوی وزیراعظم نے ایران کیخلاف زمینی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا

لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹامر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ ایران کے خلاف کسی بھی زمینی کارروائی میں شریک نہیں ہوگا۔

... مزید پڑھیے

یقین ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے،امریکی صدر نے یہ بات ایئر فورس ون میں صحافیوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

تیز بارش اور خیمہ بستی (عائشہ بی )

                  عائشہ بی

بارش رات بھر برستی رہی۔ لگاتار بارش رکنے کا نام نہیں لے رہی تھی۔۔۔۔۔ ہر جگہ پانی ہی پانی۔۔۔خیمے کی کمزور چھت سے ٹپکتی بوندیں امّی کے

... مزید پڑھیے

قانونِ قتل": عالمی ضمیر کی موت اور ہماری بے حسی (فاطمہ فیض / گوجرہ)

فاطمہ فیض / گوجرہ

انسانی تاریخ جنگوں، تنازعات اور دشمنیوں سے بھری پڑی ہےلیکن تہذیب یافتہ دنیا نے ہمیشہ کچھ اصولوں اور ضوابط کی پاسداری کی ہے۔ جنگ کے بھی کچھ اخلاق ہوتے ہیں

... مزید پڑھیے

بچوں کی تربیت ،معیانہ روی اختیارکیجئے (افروز عنایت)

افروز عنایت

 ابو مجھے نیا موبائل چاہیے

ٹھیک ہے بیٹا کل تمہیں نیا موبائل مل جائے گا ۔ـ

... مزید پڑھیے