
ٓٓٓٓٓٓٓاجزاء
٭ گوشت کی بوٹیاں (آدھا کلو)
٭ نمک (حسب ذائقہ)
٭ ادرک لہسن پسا ہوا (ایک کھانے کا چمچ)
٭ پیاز (دوعدد)
٭ ثابت لال مرچ (چھ سے آٹھ عدد)
٭ ثابت دھنیا (ایک کھانے کا چمچ)
٭ سفید زیرہ (ایک کھانے کا چمچ)
٭ بھنے ہوئے چنے (دو کھانے کے چمچ)
٭ خشخاش (ایک کھانے کا چمچ)
٭ پپیتا پسا ہوا (ایک کھانے کا چمچ)
٭ ہری مرچیں (چھ سے آٹھ عدد)
٭ ہرا دھنیا (آدھی گھٹی)
٭بناسپتی گھی (چار کھا نے کے چمچ)
ترکیب
٭ گوشت کی بوٹیوں کو صاف دھو کراس پر پپیتا اور لہسن لگا کررکھ دیں
٭ توے پر چنے، خشخاش دھنیا، زیرہ ہلکا سا بھون کر نکا لیں،پھر اسی توے پر موٹی کٹی ہوئی پیاز بھی بھون لیں
٭ بلینڈر میں تمام بھنے ہوئے مصالحے کو ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ملا کر دہی شامل کرتے ہوئے باریک پیس لیں
٭ گوشت میں یہ مصالحہ ڈال کراچھی طرح ملا ئیں اور آدھے گھنٹے کے لیے ڈ ھک کر رکھ دیں
٭ کوئلے کے ایک ٹکڑے کو دہکا کر بو ٹیوں کے درمیان رکھ دیں اور ڈھک کر پانچ منٹ رکھنے کے بعد کوئلہ نکا ل لیں
٭ گوشت کو درمیانی آنچ پر پکنےکے لیےرکھ دیں جب گوشت گلنے پر آجائےتو گھی میں لال مرچوں کو سنہری فرائی کر کے گوشت پر ڈالیں اور ڈھک
کر ہلکی آنچ پر پانچ سے ساتھ منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔
اس مغلئی انداز سے بنی ہوئی ڈش کو پاستانی ریسٹورنٹس میں پراٹھے یا شیر مال کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ ٍ




































