
یاسمین شوکت
اجزاء
٭چکن (ایک کلو)
٭نمک(حسب ذائقہ)
٭پیاز(تین عدد درمیانی)
٭چاول (تین پیالے)
٭بادام (ایک پیالی)
٭تل(ایک کھا نے کا چمچ)
٭خشخاش(ایک کھانے کا چمچ)
٭پسا ہوا ناریل (دو کھانے کے چمچ)
٭ہری مرچ (چار سے چھے)
٭پسی ہوئی لال مرچ(ایک چمچ)
٭سفید زیرہ(ایک کھانے کا چمچ)
٭ہرا دھنیا (آدھی گھٹی)
٭فریش کریم(آدھی پیالی)
٭بنا سپتی گھی (آدھی پیالی)
ترکیب
٭ چکن کو صاف دھو کر رکھ لیں، دو کھا نے کے چمچ بناسپتی گھی کو گرم کر لیں اس میں ایک باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں
٭پھر اس میں پسا ہوا دھنیا اور ہری مر چیں ڈال کر چکن کی بوٹیوں کو اچھی طرح بھونیں اور اس میں تین پیا لی پانی ڈال د یں
٭ہلکی آنچ پر پکا تے ہوئے جب چکن گلنے پرآجائے توبوٹیوں کو یخنی سےنکال کریخنی کومحفوظ کرلیں
٭چکن کو ہڈیوں سے علحدہ کر کے ریشہ کر لیں۔چھ سے آٹھ بادام کو خشخاش، تل اور ناریل کے ساتھ باریک پیس لیں
٭ایک کھانے کا چمچ بناسپتی گھی میں پسے ہوئےمصالحے میں نمک اور لال مرچ شامل کر کے پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں پھر اس میں ریشہ کی ہوئی چکن اور کریم ملا کر ہلکی آنچ پر دم رکھ دیں
٭پین میں بناسپتی گھی میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرئی کریں اور اس میں زیرہ اور ڈالیں۔ اوپر سے فرائے کیئے ہوئے بادام سے سجا کر پیش کر چاول(بیس منٹ پہلے سے دھو کر بھگوئے ہوئے) ڈال کر بھونیں اور یخنی اور نمک ڈال کر ملا ئیں
٭درمیانی آنچ پر پکا تے ہوئے جب چاول کا پانی خشک ہونےپرآجائے تو اچھی طرح ملا کر دم پر رکھ دیں
چاولوں کو پھیلی ہوئی ڈش میں کناروں پر نکا لیں اور چکن کے مکسچر کو درمیان میں پھیلادیں۔




































