
یاسمین شوکت
اجزاء
٭ ثابت مسور کی دال (ڈیڑ ھ پیالی)
٭ نمک (حسب ذائقہ)
٭ لہسن کے جوئے (تین سے چار عدد)
٭ پیاز (ایک عدد)
٭ ٹماٹر (دو عدد)
(٭ پسی ہوئی لال مرچ (ایک کھانے کا چمچ
٭ سفید زیرہ (ایک چائے کا چمچ)
٭ پسا ہوا گرم مصالحہ (ایک چائے کا چمچ)
٭ مکھن (دو کھانے کے چمچ)
٭ کوکنگ آئل (چار کھانے کے چمچ)
ترکیب
٭ دال کو دھو کر دس منٹ کے لیے بھگو کر رکھ دیں پھر اسے ایک پیالی پانی میں اتنی دیر ابالیں کہ دال مکمل گل جائے اور پانی خشک ہو جائے
٭ علیدہ کڑاہی میں کوکنگ آئلمیں باریک کی ہوئی پیاز کو سنہرا فرائی کرئیں
٭ پھر اس میں نمک،کچلا ہوالہسن،لال مرچ اور چوپ کیئے ہوئے ٹماٹر دال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں
٭ جب ٹماٹر اپنے ہی پانی میں گل جائے تو اچھی طرح بھون کر اس میں دال شامل کریں اور ہلکا سا ملا لیں
٭ آخر میں بھنا ہوا زیرہ، گرم مصالحہ اور مکھن ڈال کر ہلکی آنچ پرپانچ سے ساتھ منٹ کے لیے دم رکھ دیں
گرم گرم ڈش میں نکال کر تازہ بنے ہوئے پھلکوں کے ساتھ پیش کریں۔




































