
یاسمین شوکت
اجزاء
٭ میدہ (دو پیالی)
٭ بیکنگ پاؤڈر (بیکنگ پاؤڈر)
٭ انڈا (ایک عدد)
٭ شملہ مرچ (ایک عدد)
٭ سوئیٹ کارن (آدھی پیالی)
٭ چیڈر چیز (آدھی پیالی)
٭ دودھ (آدھی پیالی)
٭ مارجرین یا مکھن (تین چوتھائی پیالی)
ترکیب
٭ شملہ مرچ کے بیج نکال کر چھوٹے ٹکڑے کر لیں،میدے میں بیکنگ پاؤڈر اور سوڈا ڈال کر چھان لیں
٭ پھر میدے میں شملہ مرچ، کارن اور کش کیا ہوا چیز ڈال کر ملائیں
٭ انڈے کو پھینٹ کر اس میں مار جرین یا مکھن اور دودھ ڈال کر ملائیں اور اسے تھڑا تھوڑاکر کے میدے کے مکسچر میں شامل کریں
٭ مفن ٹرے میں پیپر کپ لگا کر انھیں تیار کیئے ہوئے مکسچر سے آدھا بھر دیں
ئ ٭ اوون کو (۰۸۱) ڈگری پر گرم کر لیں اور پھر مفن ٹرے کو رکھ کر بیس سے پچیس منٹ کے لیے بیک کر لیں
اوون سے نکال کر ان بھٹے اور شملہ مرچ کی سو ندھی خوشبو سے رچے مفنز کو شام کی چائے پر پیش کریں۔




































