
یاسمین شوکت
اجزاء
٭بکرے کا گوشت(آدھا کلو)
٭ آلو(چھ سے آٹھ عدد)
٭ سرکہ(تین کھانے کے چمچ)
٭ ہرادھنیا (حسبِ پسند)
٭ نمک(حسبِ ذائقہ)
٭ گاجر(دوعدد)
٭ انڈے(تین عدد)
٭ ہری مرچیں (دو سے تین عدد)
٭ ادرک لہسن پسا ہوا(ایک کھانے کا چمچ)
٭ کٹی ہوئی لال مرچ (ایک کھانے کا چمچ)
٭ چیڈرچیز(آدھی پیالی)
٭ کوکنگ آئل(چار کھانے کے چمچ)
ترکیب:
٭ گوشت کو صاف دھو کر پین میں ڈالیں اور اس میں سرکہ اور آئل ڈال کر پکنے رکھ دیں
٭ جب گوشت ادھ گلا ہوجا ئے تو اس میں نمک،لہسن اورلال مرچیں ڈال دیں۔ہلکی آنچ ہر گوشت کو گلنے تک پکائیں
٭ گوشت کو پین سے نکال کر شیشے کی اون پروف ڈش میں ڈال دیں اور اسی مصالے والے پین میں آلو اور گاجر کے قتلوں کو فرائی کریں اور گوشت پر ڈالیں
٭ اوپر سے پیازاور ٹماٹرکے قتلے پھیلا کرابلے ہوئے انڈے کے سلائسزڈالیں اورکش کیا ہواچیز چھڑک کراوون میں رکھ دیں
٭اتنی دیر گرل کریں کہ چیز پگھل جائے،پھر اون سے نکال کراوپر سے باریک کٹا ہوا دھنیااور ہری مرچین چھڑک دیں
اوون سے نکال کر گرم گرم پیش کریں۔ اس میں چونکہ انڈے،چیز سب کچھ شامل ہیں اس لیے اس کےساتھ روٹی یا چاول کی ضرورت نہیں ہوتی۔




































