
یاسمین شوکت
اجزاء
۰ میدہ (ڈیڑہ پیالی)
۰ کالی کشمش(آدھی پیالی)
۰ انڈے (تین عدد)
۰ بیکنگ پاؤڈر (ایک چائے کا چمچ)
۰ چینی (ایک پیالی)
۰ مارجرین یا مکھن (آدھی پیا لی)
۰ بناسپتی گھی (حسب ضرورت)
ترکیب
۰ میدے کو چھا ن کر اس میں صاف دھو کر خشک کی ہوئی کشمش اور بیکنگ پاؤ ڈر ملائیں
۰ چینی کو باریک پیس کر مارجرین یا مکھن کے ساتھ الیکٹرک بیٹر سے پھینٹ لیں
۰ انڈوں کو علحدہ پھینٹ لیں، پھر میدہ اور چینی کے مکسچر کو انڈوں میں ڈال کر ملائیں
۰ کڑاہی میں بناسپتی گھی کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اورگول چمچ کی مدد سے تیار کیے ہوئے آمیزے کو کڑاہی میں ڈالتے ہوئے سنہری فرائی کرلیں
۰ یہ جھٹ پٹ بنے والے فرائیڈ کیک شام کی چائے کے ساتھ یا بچوں کے لنچ با کسز کے لیے بہترین ہیں۔




































