
یاسمین شوکت
اجزاء:
دہی (ایک پیالہ)
ادرک، لہسن کا پیسٹ (دو کھانے کے چمچ)
بیسن (چھ کھانے کے چمچ)
پسی لال مرچ (ایک کھانے کا چمچ)
کُٹی ہوئی لال مرچ (آدھا کھانے کا چمچ)
ہلدی (آدھا چائے کا چمچ)
پانی (چار گلاس)
نمک(حسبِ ذائقہ)
ہرا دھنیا، ہری مرچ(حسبِ ذائقہ)
پیاز(دوعدددرمیانے سائز کے)
ترکیب:
پیاز کو فرائی کریں، پھراس میں لہسن، ادرک کی پیسٹ ڈال دیں۔
پھر لال مرچ، ہلدی ڈال کر مصالحہ بھون لیں۔
پھر پانی میں دہی اور بیسن کو اکٹھا بلینڈکرکے ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں اور نمک شامل کریں۔
مناسب گاڑھا ہونے پر کڑہی تیار ہے۔
بیسن کے مزیدار پکوڑے بنا کر کڑہی میں شامل کریں اور پیاز، زیرہ کا بگھار لگا کرروٹی یا چاول سے کھائیں۔




































