
یاسمین شوکت
اجزاء
تیل(چار کھانے کا چمچ)
انڈے(دو عددپھینٹ لیں)
ادرک (تین ٹکڑے، چھوٹے پیس لیں)
مرغ (دوسوگرم)
سفید سرکہ ایک پیالی)
نمک(ایک چائے کا چمچ)
مرغ کی یخنی(چار پیالی)
کالی مرچ (ایک چائے کا چمچ)
ترکیب
ایک کھانے کا چمچ تیل گرم کر یں۔ اس میں پھینٹے ہوئے انڈے ڈال کر ایک طرف سے آملیٹ کی طرح براؤن کر لیں۔
پھر پلٹ کر براؤن کر یں اور اتار کر باریک چوکور ٹکڑے کاٹ لیں۔
تین کھانے کے چمچے تیل گرم کر یں۔ اس میں ادرک بھونیں۔ پھر مرغ ڈال کر تین منٹ بھونیں۔ اب سرکہ اور نمک ملائیں اورپانچ منٹ پکائیں۔ پھر یخنی ڈال دیں اور درمیانی آنچ پر 15منٹ پکائیں۔ اس کے بعد انڈے ملا دیں۔ اوپر سے پسی ہوئی کالی مرچ چھڑک دیں
ابال آئے تو چھولہا بند کر دیں اور گرم گرم پیش کر یں




































