
یاسمین شوکت
اجزاء
دودھ(ایک کپ)
گاجر، (کدوکش کی ہوئی ایک کلو)
زعفران (ایک چٹکی)
تیل (ایک کپ)
چینی (ایک کپ)
کھویا(دوایک پاؤ)
ترکیب
ایک برتن میں دودھ ڈال کر اسے پانچ سے دس منٹ تک اچھی طرح ابالیں۔
اب اس میں کدو کش کی ہوئی گاجریں ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
ہلکی آنچ پر پکنے دیں اور بیچ بیچ میں چمچ چلاتیں رہیں جب دودھ اچھی طرح خشک ہوجائے تو اس میں چٹکی بھر زعفران ڈالیں اور مزید بھونیں۔
اب اس میں تیل اور چینی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں کھویا شامل کریں اور مزید بھونیں۔
مزے دار میٹھا مہکتا ہوا خوش ذائقہ گاجر کا حلوہ تیار ہے۔ مزے سے نوشِ جاں کریں۔




































