اٹھو کراچی سانحہ مری کے لئے بھی

عالیہ زاہد بھٹی

سانحات کے اژدہام کی حکومت میں ایک اور سانحہ ،مری کا سانحہ جہاں سیاحوں کی سیاحت اگلے جہان کو آباد کر گئ جہاں دل

آباد سے دل برباد تک کی روداد کا سفر چند کہر میں ڈوبے برفانی گھنٹے تھے جہاں نوحے سے پہلے قہقہے تھے موت کی ساکن فضاؤں سے پہلے زندگی کے کھنکتے نغمے تھے
سوشل میڈیا پر وائرل کی جانے والوں کی آخری خوش کن لمحات کی ویڈیوز میڈیا بار بار نشر کرکے دکھے اور تڑپے ہوئے دلوں کو اور تڑپا رہا ہے ایسی ہی ایک ویڈیو میں صاحب خانہ اپنے بچوں کی انجوائے منٹ کی وضاحت بتاتے ہوئے پوچھ رہے ہیں کہ
"مزہ آیا"
" بہت زیادہ"
"گھر واپس جانے کا دل ہے"
بچوں کا جواب تڑپا رہا ہے جس میں انہوں نے کہا
" نہیں جانا"
اور نجانے وہ کیسے لمحے تھے کہ ان کی سن لی گئ اور وہ گھر واپس آنے کےبجائے اپنی آخری اورابدی منزل کی طرف روانہ ہو گئے پوچھنے والا اور بتانے والے اب کوئی بھی موجود نہیں ہیں
ان یخ بستہ ہواؤں اور وادیوں میں نجانے لطف کے وہ کونسے پل تھےجوتھکے ماندے وجود بھی گھر واپس آنے کی چاہت کے بجائے مزید لطف کشید کرنے کے خواہاں تھے معصوم تھے،ناسمجھ تھے ان کو نہیں معلوم تھا کہ یا معلوم بھی تھا تو بھول گئے تھے کہ
"ہوم سویٹ ہوم"
"اپنی تنکوں سے بنی جھونپڑی بھی محل سے زیادہ پیاری لگتی ہے"
مگر ہمارے ناعاقبت اندیش اور غاصب و لالچی حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ سے،نامساعد حالات اور خراب موسم کے باوجود بڑے پیمانے پر سیاحت کو فروغ دینے کی آڑ میں اپنے حکومتی غنڈہ ٹیکسوں کی وصولی کے لئے اشتہاراتی مہم ،عوام کو رغبت دلاتے پیغامات،دعوتی بنیاد پر سیاحت کو فروغ دینے والے ٹویٹس،شئیرنگز اور نجانے کیا کیا ایک وزیر موصوف کا بیان کہ
" لاکھوں سیاحوں کا مری کو رخ کرنا ملکی معیشت کے لئے فائدہ مند ہے"
اور اس بیان کے دوسرے ہی دن عوام نے تاریخ سیاحت کا وہ بھیانک فائدہ دیکھا کہ جہاں ابلیس کا کلیجہ بھی کانپ گیا ہوگا
بغیر سہولیات ،خطرناک ترین موسم میں محض اپنے ٹیکسس کھرے کرنے کے چکر میں سیاحوں کی کثیر تعداد کو بند گلی میں دھکیل دیا گیا کہ جہاں سے واپسی بھی ممکن نہیں
مجھے یاد ہےکہ جولائی 2004 میں شادی کے بعد ہم مری اور کاغان،ناران گئے تھے اوریونہی ان دل خوش کن نظاروں کے سحر میں ڈوب کر میں نے خواہش کی تھی کہ
"کاش ہم ان وادیوں میں برف باری کے زمانے میں آ سکیں"
تو ہمارے ساتھ موجود وہاں کے مقامی ڈرائیور نے بتایا تھا
" ناں جی ناں کاغان،ناران کا علاقہ تو موسم کی شدت،لینڈ سلائیڈنگ اور حادثات کی کثرت کے باعث اکتوبر سے مارچ تک بند کر دیا جاتا ہے یہاں صرف چھ ماہ زندگی جاگتی ہے اور بقیہ چھ ماہ باہر کی دنیا سے چھپ کر سو جاتی ہے"
" ایسا کیوں؟"
ہم نے سوال کیا
" عوام کے فائدے کے لئے ان جانوں کے تحفظ کے لئے عوام تو سیدھے سادے ہوتے ہیں انہیں کیا معلوم ان علاقوں کے سرد وگرم وہ تو سیاحت کے شوق میں ہر وقت تیار کامران ہیں کہ موقع ملے تو ان برفانی دنوں کے خوش کن نظاروں کو کشید کر لیں مگر ان کو تو نہیں معلوم کہ ان کے لئےکس قدرخوفناک بلکہ شاید آخری سفر ثابت ہو سکتا ہے بچہ آگ میں ہاتھ ڈالنا چاہے گا تو کیا ماں ڈالنے دے گی؟
نہیں ناں تو یہ" ماں کے جیسی ریاست "کیسے عوام کو اس کی خطرناک خواہش پر روک نہیں سکتی ؟ کیوں آج یہ نام نہاد خیر خواہ حکومت ٹیکس کے نام پر عوام سے سیاحت کی آڑ میں ان کی قبروں کے سنگ میل عبور کروا رہی ہے ؟
کیوں نہیں پابندی لگا دی جاتی ماضی کی طرح کہ عوام اپنی جانیں داؤ پر لگا کر اس سیاحت کی جانب نہ بڑھیں کہ جہاں حکومت کے کھوکھلے نعروں کی طرح سہولیات اور آسائشات کے فقدان کے باعث انتہائی خطرناک اور جان لیوا ہے
جہاں کے بڑے بڑے مگرمچھوں جیسے بے حس ہوٹل مالکان سے ٹیکسوں کے نام پر اپنے حصے کے بھتے وصول کرنے والی حکومت انہیں عوام سے ناجائز منافع خوری سے منع کیوں نہیں کرتی
مری اور گلیات سے سیاحت کے نام پر اپنی جیبیں بھرنے والے حکمران کیوں نہیں سوچتے کہ اس خطرناک موسم میں پر خطر راستوں کی درستگی کا اہتمام ممکن نہیں ہے تو انہیں اس موسم میں آنے نہ دیا جائے
" روک سکو تو روک لو" کہنے والوں روک لیتے ناں ان سیاحوں کو بھی موت کے منہ میں جانے سے
تم ڈی چوک کے مجرا نما دھرنے میں جن نعروں پر عوام کو نچواتے تھے آج بھی تو اس ڈی جے کی تھاپ پر کہہ کیوں نہیں دیتے کہ تم خود چور حکمران ہو وہ چور حکمران جو عوام سے بجلی،پانی،گیس،روڈ،موٹر وے ،سیر و سیاحت ،تعلیم ،صحت،پیدائش ،موت یہاں تک کہ قبروں پر بھی ٹیکس وصول کر کر کے بنی گالا میں ٹھاٹ سے رہتے ہو اور اپنے گھر کے خرچ کے لئے جن دوستوں سے ماہوار اخراجات لیتے ہو انہیں بدلے میں ان ٹیکسوں کی چھوٹ اور دیگر مراعات سے نوازتے ہو
تم ہی ہو ناں وہ جن کے لیے حبیب جالب کہہ گئے کہ
" تم نے لوٹا ہے صدیوں ہمارا سکوں"
تو سن لو عوام اب ان سانحات کا حساب مانگتی ہے
سانحہ مری میں دور دیس عازمِ سفر ہو جانے والوں کی بے کسی اور بے بسی کا جواب مانگتی ہے
وہ تو چلے گئے اپنے لہو کا خراج لیے بغیر مگر ہم تو زندہ ہیں ہمارے جسم میں سانسوں کی حرارت باقی ہے اسے حق شناسی کے جذبوں سے مہمیز دے کر اپنے لیے نہ سہی ان بے کسی اور بے بسی میں مارے جانے والے معصوم سیاحوں کے لئے ہی آواز اٹھائی جائے یہاں شہر کراچی میں بلدیاتی کالے قانون کے ہاتھوں جیتے جی درگور ہو جانے والی عوام کا مقدمہ لیکر کھڑے ہونے والے حق کے راہییوں کے ساتھ آؤ آج سانحہ مری کا شکار افراد کے لیے بھی کھڑے ہو جاؤ آؤ میرے شہر کے مکینوں اٹھو اب تم پر قرض بڑھ گیا ہے اس شہر بے اماں کی حرمت کے لئے نکلنے والو مری کے جاں بحق سیاحوں کے لہو کا قصاص بھی تم ہی نے لینا ہے کہ تم تو کراچی ہو ناں؟
ہر کسی کو دینے والے
ہر کسی کے غم کو لینے والے
ہر کسی کو اپنے اندر سمو لینے والے
تو چلو آؤ مری کے سیاحوں کے لئے بھی آواز سے آواز ملاؤ آؤ آج حق کے دھرنے کا گیارہواں دن ہے آؤ اپنی پلکوں پہ ستارے سجا کر آؤ ،آؤ اپنے کردار کی شمع جلا کر آؤ اٹھو آگے بڑھو کراچی کہ حبیب جالب بھی کہہ کہہ کر چلے گئے اب تو کہ

صرف چند لوگوں نے حق تمہارا چھینا ہے
خاک ایسے جینے پر یہ بھی کوئی جینا ہے
بے شعور بھی تم کو بے شعور کہتے ہیں
سوچتا ہوں یہ ناداں کس ہوا میں رہتے ہیں
اور یہ قصیدہ گو فکر ہے یہی جن کو
ہاتھ میں علم لیکر جو تم نہ اٹھ سکو  لوگو
کب تلک یہ خاموشی چلتے پھرتے زندانوں
زندگی سے بیگانو تین کروڑانسانوں تین کروڑ انسانوں

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے