
طیبہ سلیم
سولہ دسمبر 1971 ایک درد ناک المیہ رونما ہواجب پاکستان دولخت ہوا۔اپنے بازو سےجدا ہوگیا۔24 سال کا طویل عرصہ سقوط
ڈھاکہ کو الگ کرنےمیں بھارتی ایجنسیوں، حکمرانوں کےہٹ دھرمی۔بنگالیوں اور غیر بنگالیوں کے درمیان تعصبی رویہ اس کی بنیاد بنا جس کو بھارت نے اور بڑھاوا دیا مکتی باہنی تنظیم کو منظم کر کے مشرقی پاکستان میں سر گرم کرنے میں بھارتی ایجنسیوں کا یہ ہاتھ تھا مجیب الرحمان اکثریت کی رائے سےوزیراعظم منتخب ہوئے، لیکن انہوں نے ایسے نکات رکھے جس سے یہ ثابت ہو رہا تھا کہ وہ بنگلہ دیش کو الگ ملک بنانا چاہتے تھے لیکن ان نکات کو جنرل یحییٰ ہر گز قبول نہیں کرنا چاہتے تھے اور بھٹو بھی خود ہی وزیر اعظم بننا چاہتے تھےکافی مذاکرات کے بعد بھی کسی طور پر مفاہمت نہیں ہو پا رہی تھی تعصب اتنا بڑھ گیا تھا کہ بنگالیوں اور غیر بنگالیوں کو چن چن کر قتل کیا جا رہا تھا۔
مشرقی اور مغربی پاکستان کے آپس میں جنگی کاروائی کے دوران بھارتی فوج میں حملہ کرکے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش شروع کر دی اس طرح جنرل نیازی کے ہتھیار ڈالنے پر صلح کے معاہدے پر دستخط ہوئے اور یہ شرط رکھی گئی قوم کی جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
اس کے بعد مغربی پاکستانی فوج مشرقی پاکستان سے نکل گئی اور ہمارا بھائ بنگلہ دیش ہم سے الگ ہو گیا اس میں ہمارے حکمرانوں کی بھی ہٹ دھرمی شامل رہی جنہوں نے بنگالیوں کی اکثریت کو ماننے سے انکار کر دیا حکمرانوں نے کسی معاملے بھی لچک دکھانے کی کوشش نہیں کی
ایک کلمہ کی بنیاد پر بننے والا پاکستان صرف تعصب کی بنیاد پر ٹوٹ گیا ۔زندہ قومیں اپنی تاریخ سے سبق لیتی ہے ڈھاکہ کا واقعہ ہمارے حکمرانوں اور عوام کے لئے پیغام دیکھا جاتا ہے کہ تعصبی منافرت قوموں کو توڑ دیتی ہے صرف نظریہ اسلام کی بنیاد ہی ہماری شناخت بن سکتی ہے اور ہمیں متحد کرنے کے لئے اسی نظریے کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے ۔


































