
طیبہ سلیم
معاشرے کی ذہن سازی میں ڈراموں اور پروگراموں کا اہم کردار ہے۔
حالیہ ڈراموں میں مسلسل خود کشی جیسےحرام فعل کو دکھایا جا رہا ہے۔مشکلات و پریشانی ہرانسان کی زندگی کا لازمی جزہے۔ اس سے فرار اختیار کرنا کمزور لوگوں طریقہ زندگی ہے۔ اسلام میں خودکشی کوحرام قرار دیا ہے۔ خودکشی کرنے والا قیامت تک اس تکلیف میں مبتلا رہےگا۔پاکستان بےروزگاری،مہنگائی اوربنیادی ضرورت کی عدم دستیابی جیسے مسائل کا شکار ہے ۔
اس پرایسے ڈراموں اور پروگرام کو دکھانا لوگوں کے اندرمزید مایوسی پھیلانے کے مترادف ہے۔ ٹی وی چینلز کو معاشرے میں پھیلی ڈپریشن کی فضا کو کم کرنے اور مسائل کے حل کے لیے مثبت پروگرامز دکھانے چاہئیں۔
مایوسی انسان کو کفرکےقریب لے جاتی ہے ۔ قرآن میں بھی اللہ تعالیٰ نےارشاد فرمایا ہے لا تقنطوا من رحمۃ اللہ) اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں۔
مایوسی کی بنا پر پاکستان میں آئے روز اس خودکشی کےواقعات میں اضافہ ہوا ہے۔لاہور میں خاتون نےشوہر کی بے وفائی کی وجہ سے خودکشی کرلی۔ ایک طالب علم نے ٹیچر کی محبت میں خودکشی کرلی ۔۔ ایسے بہت سے واقعات ہیں جو ہمارےمعاشرے میں بکھرے پڑے ہیں۔
اپنی نسلوں کے اندر مایوسی جیسےکفر،خودکشی جیسے حرام فعل کے رحجانات کو نکالنا ہوگا ۔ اچھے پروگرام اور ڈراموں کو فروغ دینا ہو گا ۔اس کیلئے میڈیا کو بھی اپنا کردار نبھانا ہو گا۔۔


































