
طیبہ سلیم
اسکرین پر نظر پڑتے ہی چہرے پررونق بڑھ گئی تھی،جب دیکھا کہ ایک حجاب میں ملبوس خاتون کسی ڈرامےکا حصہ بنی۔ اپنے حجاب و پاکدامنی کا ثبوت دے
رہی تھی ۔۔دل میں سکون پیدا ہوا کہ چلو۔۔۔ابھی تک ڈراموں میں حجاب باقی ہے۔۔لیکن اگلے ہی لمحے وہ اپنی دوست سے یہ کہتی پائی گئی کہ میں اس پاکدامنی کے لبادے میں کتنے لوگوں کے سکون و کردارچھینوں گی ۔۔افسوس کا۔مقام ہے کہ حجاب جیسے باعزت لباس کے تصورکو خراب کرکے پیش کیا جا رہا ہے،یہ ڈرامہ سیریل بےباک ۔۔۔ ایک نجی چینل سے پیش کیا جانے والا ڈرامہ ہےجس میں باحجاب خاتون کو بہت چالاک وعیار،دولت کی پچاری دکھایاجارہا ہے۔اسلام کےشعار کولے کربرائی کیوں پیش کی جاتی ہے، یجائے وہ داڑھی،حجاب،تسبیح اور اسلامی شعائر کی ترویج کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بے ہودے پر مبنی حلیہ اختیار کئے ہوئے کتنے منافق کردار دکھائے جارہے ہیں ،جس سے عورت کا کردار (چالاک ۔پیسوں کا پچاری ہونا ۔رشتوں میں سازشیں کرنا)۔ پیش کیا جا رہا ہے کیا ہمارے معاشرے کی عورت ایسی ہے؟
مسکان کرناٹک کی طلبہ نے اپنے حجاب کے تقدس کے لئے ہندوں کی تنظیم کے آگے ڈٹ کربہادری کا ثبوت دیا اور پوری دنیا کی بہادر خاتون کا لقب پایا اور ہم اب تک اپنے ڈراموں میں حجاب وعورت کے تقدس کو پامال کرتے آرہے ہیں۔ ہماری بقا اپنی قدروں میں پوشیدہ ہے ہم اپنی قدروں کو اہمیت دیں گے تب ہی دنیا وآخرت میں عزت پائیں گے۔


































