
طیبہ سلیم
انسان اخلاقی لحاظ میں کسی نہ کسی جزومیں کمزورپڑجاتا ہےیاتوجذبات کی رو میں بہہ کرایسا کربیٹھتا ہےجس کی شرمندگی اسےزندگی کےکسی نہ
کسی حصہ میں اٹھانی پڑتی ہے۔ یہ انسان کی زندگی کا کمزور ترین پہلو ہے۔ کچھ لوگ جذبات کو کنٹرول کر کےزندگی بھر کی شرمندگی سےبچ جاتے ہیں۔ دنیا میں بہترین اخلاق کے بہت سے لوگ آۓلیکن انکی زندگیوں میں ایسی کمزوریاں بھی نظر آتی یں جو انکے اخلاق کے عکس کو دھندلا کر جاتی ہے۔
لیکن ہمارے نبی ﷺ اخلاق کے بلند ترین مقام پر موجود ہیں ۔ جہاں جذبات کی ضرورت پڑی وہاں جذبات بھی نظر آتے ہیں .آپﷺ کے بیٹے قاسم کا انتقال ہوا تو آپﷺ کی آنکھوں سے آنسو رواں ہوجاتےہیں ۔صحابہ نے پوچھا کہ آپﷺ رو رہے ہیں ؟ تو آپﷺ نے جواب دیا کہ رونا فطری چیز ہے اسلیے میرے بھہ آنسو رواں ہوۓ۔
بہت سے ایسے مقام پر آپﷺ اپنےجذبات کا ظہار کیا جب سورہ توبہ میں اعلان برات کی آیات نازل ہوئیں اورکعب بن مالک ۔ہلال بن امیہ۔ربیع بن مررہ کی توبہ قبول کرلی تو آپﷺ نے فرط مسرت سےان کو گلے لگا لیا ۔اسی طرح نمازپڑھتے ہوۓ حضرت حسن و حسین پیٹھ پر چڑھ جاتے اور آپ تب تک سجدے میں رہتے جب تک وہ اتر نہیں جاتے ۔غرض یہ کہ آپ ﷺ بچوں کے احترام کو بھی ملحوظ خاطر رکھتے۔ حضرت زید بن حارث فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے کبھی ان کو ڈانٹا یا جھڑکا نہیں ۔۔
زندگی میں اتنی مشکلات تکلیف کے باوجود ہررشتےکو آپ صلی اللہ وسلم اعتدال سےلےکرچلے۔اتنی آزمائشوں کےباوجود بھی آپ ﷺ صحابہ کے درمیان بیٹھ کر مزاح بھی کیا کرتے تھے ۔
ایک دفعہ تمام صحابہ کرام دسترخوان میں بیٹھ کر کھجورتناول فرما رہےتھےاورگٹھلیاں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ کےسامنبے رکھتےجا رہے تھے توآپﷺ نے کہا کہ علی نے اتنی کھجور تناول فرما لیں اور جب آپ صلی اللہ وسلم کو غصہ آتا تو اس پر قابو پانے کی کوشش کرتے نایک دفعہ ایک بدوی نے مسجد نبوی میں پیشاب کردیا صحابہ کرام نےاسے ڈانٹا چاہا تو آپ نےصحابہ کو منع کردیا اور خود وہاں پر پانی بہایا .زندگی کے تمام معاملات میں احساسات و جذبات متوازن رکھنا آپﷺ کی زندگی کا نچوڑ ہے ۔
ایک کافر عورت آپ پر کچرا پھینکتی ہے لیکن ایک دن نہ پھینکنےکی صورت میں اس کی عیادت کرنے پہنچ گئے وہ آپ کے خلاف سے متاثر ہو کر ایمان لے آئی .انتقام نہ لینا معاف کر دینا آپﷺ کی صفت ہے اسی خصوصیات کی وجہ سے آپ کے دشمن آپ کے دوست بن گئے آپ ہر معاملے میں عدل و انصاف سے کام لیتے تھے آپ کا رویہ آقا غلام امیر فقیر سب سے ایک سا ہوتا تھا کسی کو اس کے رتبے کی بنا پر اہمیت نہیں دیتے بلکہ اس کے تقوی کی بنا پر اہمیت دیتے قبیلے کی ایک امیر خاتون نے چوری کر لی آپ نے ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا تو چند لوگوں نے سفارش کرنے کی کوشش کی تو آپ نے جواب دیا کہ اگر اس کی جگہ میری بیٹی فاطمہ بھی چوری کرتی تو میں اس کو سزا دیتا آپ صل وسلم نے اللہ کے حکم کو اپنی زندگی کے ہر جز میں اہمیت دیں اپنی ذاتی رائے کو فراموش کر کے اللہ کے آگے سر تسلیم خم کیا سفر طائف میں آپ کے پیچھے چند اوباش لڑکے لگ جاتے ہیں اور آپ کو پتھر مار کر لہولہان کر دیتے ہیں تبھی جذبات پر کنٹرول کیا اور جبریل امین کو جواب دیا ہو سکتا ہے کہ ان کی آئندہ نسلیں ایمان لے آئیں اور ان کے لیے مغفرت کی دعا مانگی
حکمت اور جذبات کو اپنے کنٹرول میں لےکراوراللہ کی مددو نصرت کےذریعے ایسے کام کرگئے جو رہتی دنیا میں آپﷺ کو کامل نمونہ کےطور پر یاد کیا جاتا ہے ۔۔۔۔


































