
طیبہ سلیم
آزادی ہرایک کو پسند ہوتی ہے لیکن جو آزادی فکرخام کی پیداوارہوجو انسان کوحیوانیت کےمقام پر لے جائےیہ آزادی نہیں تخریب
کاری ہوتی ہے اورجس معاشرے میں انسان ہی حیوان بن جائے وہاں احساس و ہمدردی ،مظلوم کی مدد کرنا، حیا و پاکیزگی ، قناعت وصبر، ایثار وقربانی جیسی صفات ناپید ہوجاتی ہیں۔ اسں طرح معاشروں کی سوچ میں ہی تخریب کاری پروان چڑھتی ہے۔
گزشتہ دنوں ہم جنس پرستی پرمبنی فلم جوائے لینڈ ریلیز ہونےجارہی ہیں جس کے ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ ہےجنہوں نے ماضی میں اس طرح کی بےہودہ فلمیں بنائیں ایکٹرزبھی پاکستانی ہیں۔یہ فلم شیطانی ایجنڈے کی تکمیل کرتی نظرآتی ہے،جس کا پلاٹ یہ ہےکہ ایک لاہور متوسط طبقے کی کہانی جہاں باپ کی حکمرانی ہے،اس کا شادی شدہ بیٹا ایک خواجہ سراسے محبت کرتا دکھایا جارہے ۔فلم کو ایسے فلمایا گیا ہے،جیسے ہم جنس پرستی جائزہے کوئی معیوب فعل نہیں۔ یہ فلم فرانس سے جاری کی گئی،جہاں اسے فلم فیسٹول میں شیطان کیٹگری میں بیسٹ فلم کا ایوارڈ ملا اب اسے پاکستان میں ریلیز کیا جانا ہے۔کیا یہ فلم ہمارے نوجوانوں پرغلط اثرات مرتب نہیں کرے گی ؟ کیا یہ ٹرانس جینڈر ایکٹ کے قانون کو نرم چارہ بنانے کی ایک راہ نہیں ہے؟
یہ فلم غیر فطری جنسی اختلاط کو پرموٹ کرنےکےساتھ ساتھ دین اسلام کی بنیادوں کو کمزور کرنے کا باعث بنے گی ۔کیا یہ ایک اسلامی معاشرے میں اس کوریلیز ہونا چاہیے؟آزادی کے نام پر انسان کو انسانیت سے گرایا جا رہا ہےایسی فکر صرف شیطانی تبلیغ ہے اسی طرح لاہور میں حلال بئیرکے نام پر شراب کو عام کیا جارہا ہے۔شراب کے خلاف پیدا ہونے والے جذبات کو سلایاجا رہا ہے۔یہ ایسے افکار پھیلا کر مکڑی کے جالے کی طرح آپ کے ایمان کو اچکنے کے لیے تیار ہیں۔ شیطانی چالیں دائیں بائیں سے ہمیں گھیرنےکےلئے گھات لگائے ہوئےہیں۔
۔اللہ کے فطرتی قانوں کوماننا اورمنوانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔اسلام تو سب سے بڑا آزادی کا قائل ہے جس نے انسان کو صرف ایک خدا کی اطاعت اور رسول اللہ ﷺ کا اتباع کا حکم دیا بہت سے خداؤں سے نجات دی۔ انسان کی اصل آزادی یہ ہے کہ انساں کا اللہ کی طرف متوجہ ہونا ہے چاہے حالات کیسے بھی ہو صرف اپنے باطن کو صاف رکھنے کی تگ و دو کرنا ہے۔


































