
طیبہ سلیم
ضلع وسطی نشرو اشاعت نے ایک روزہ تربیتی نشست جس کا مو ضوع" قلم کی روشنی سے کر جہاں کو روشن * کا اہتمام الفلاح ہال میں کیا گیا۔
میزبانی کے فرائض نائب نگران ضلع وسطی صائمہ عبد الواحد نےسر انجام دیے،پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا 'سورہ ق کی تلاوت ماحول کو پرسوز بنا رہی تھی ۔اس کے بعد تحریم نے نعت" میرا دل بدل دے"پڑھی جس نے سامعین کو محو کر دیا ۔
محترمہ روبینہ نعیم نائب نگران ضلع وسطی نے تذکیری گفتگو "انبیاء اکرام کا طریقہ ابلاغ " کے موضوع پر کی ۔جس میں انہوں نے سورہ علق کی تلاوت کرکے قلم کی اہمیت کو اجاگر کیا کہ قلم کی نوک تلوار سے ذیادہ تیز ہے تلوار کا زخم مٹ سکتا ہے لیکن قلم کا لکھا کبھی نہیں مٹتا ۔اگر قلم کا صیحیح استعمال نہیں کریں گے تو اس کی سخت پکڑ اور آزمائش ہے آجکل کے دور میں قلم کی جگہ کی بورڈ اور موبائل نے لے لی ہے۔یہ اللہ کی طرف سے ایک نعمت ہے جس کے بارے میں ہم سوال کیا جاۓ گا ۔
اس کے بعد ترانہ 'عقابی شان سے نکلے جو بیدار بال و پر نکلے"جس نے سامعیں کے اندر جوش و جذبہ پیدا کیا 'اسکے بعد توقیر عائشہ صاحبہ نائب نگران حریم ادب نے چند" گر کی باتیں" بتائیں جس کا رائٹر کو خیال رکھنا ضروری ہے۔معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں کو جوں کا توں لکھ دینا دباؤ اور بغاوت کو جنم دیتا ہے لیکن جب یہ قلم اسلامی نظریہ حیات کے نمائندے کے ہاتھ آتا ہے تو زاویہ نگاہ بدل جاتا ہے جو معاشرے ہونا چاہیے وہ اسکی بات کرتا ہے ۔وہ معاشرے کی ناہمواریوں کو دور کرنے کا راستہ دکھاتا ہے صحت مند ادب تخلیق کرتا ہے۔ اس شہد کی مکھی کی طرح جو رنگ برنگے پھولوں سے رس لے کر شہد بناتی ہے جو انسانوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔عمارت جب قائم ہوتی ہے تو اس کا نقشہ بنایا جاتا ہے ۔اسی طرح ادیب معاشرے کی تعمیر کا نقشہ بناتا ہے ۔جو بھی لکھیں اس میں ترتیب و تنظیم ضروری ہے تحریر کا مقصد واضح ہو اسلامی نظام کو دنیا کے دیگر نظاموں سے بہترین ثابت کرنا'جس صنف میں رحجان محسوس ہو وہ لکھیں اور مستقل لکھیں۔کرنٹ ایشوز میں لکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔موضوع کا انتخاب کر کے ہی قلم اٹھائیں۔سنیئر ادیب سے ضرور اصلاح کروائیں اس دور میں ہماری تین ذمہ داریاں ہے بیمار ادب۔دجالی تہذیب کے خلاف اپنی قلم کی خوبصورتی کو بیان کرنا ہے ۔اس بات سے توقیر عائشہ صاحبہ نے اپنےپروگرام کا اختتام کیا ۔
ہال کو خوبصورت چارٹس سےسجایا گیا تھا جو قلمکار کی اہمیت کو اجاگر کر رہے تھے۔ کتابوں کے اسٹال بھی مرکز نگاہ بنے ہوئے تھے ۔
نگران نشرواشاعت علاقہ شادمان ٹاؤن" فاطمہ عزیز "کو مدعو کیا گیا جنہوں نے بچوں کے ادب کے بارے میں بتایا کہ اچھے جذبات و معلومات،کردار سازی، ذہن سازی کہانی کے ذریعے ہی پروان چڑھتے ہیں ۔ بچوں کی تربیت میں اہم کردار ادب کا ہے بچوں کے لئے لکھنا ضروری ہے بچوں کی عادات پر غور کرکے ہم بچوں کی کہانیاں باسانی لکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی سطح پر خود کو لےجاکر ایک اچھی کہانی لکھ سکتےہیں ۔بچوں کےادیب اشتیاق احمد اپنے ساتھ ایک ڈائری رکھتے انکو جہاں بھی کوئی آئیڈیا آتا فورا لکھ لیتے تھے۔
اس موقع پر شرکا کے درمیان ایک ایکٹویٹی کروائی گئی۔سب کو ایک پلاٹ دیا گیا جس میں پندرہ منٹ میں کہانی لکھنے کو کہا گیا ایک کہانی دو مینڈکوں کی آپس میں زیادہ کیڑے کھانے پر جھگڑا ہوگیا اس پر کہانی بنانےکو کہا گیا۔ دوسرا موضوع ایک ادیبہ کئی دنوں سے کچھ لکھ نہیں پا رہی اس کی دوست اس کے لئے پریشان ہے۔اس پر خط لکھنا کہ ایسی کیا وجوہات ہے؟ شرکا نے اس ایکٹویٹی میں بھرپور حصہ لیا، ہر ایک نے اپنے انوکھے انداز سے کہانی لکھی کسی نے کیڑے کھانے کو چباکر کھانے کا میسج دیا 'کسی نے لڑنےجھگڑنے کا میسج دیا ۔
فاطمہ عزیز نے سب کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحاریر کو پڑھا اور آئندہ لکھنے کا عزم لے کر پروگرام کا اختتام کیا اسکے بعد نماز و طعام کا وقفہ ہوا۔نماز کے بعد دسترخوان نت نئی ڈشز سے سجایا گیا سب نے ہلکی پھلکی گفتگو کےساتھ کھانےکا لطف اٹھایا۔
پروگرام کا دوبارہ آغاز ہوامیزبان نے نگران نشرواشاعت ضلع وسطی ناجیہ شجاع کو مدعو کیا کور پوائنٹس پر پروگرام کروایا جس میں انہوں نے بتایا کہ معاشرے میں مثبت سوچ قائم کرنا ہمارے قلم کا مقصد ہے ۔اس کے لئے ہماری سوچ قرآن و سنت کے مطابق ہونی چاہیے۔اپنے اسلوب میں جدت پیدا کریں۔معاشرے میں پھیلتی بے حیائی کو روکنےکےلیے اپنے قلم کو اٹھائیے ۔
نائب نگران نشرواشاعت کراچی سیمی نذیر نے 'تربیتی نشست کے مقاصد و اہمیت' پر تبادلہ خیال کرتے ہوے کہا کہ تربیتی نشستیں رکھیں جائیں' جہاں تحاریر کی سنیر سے اصلاح کروائی جائیں ۔ابتدائی طور پر مراسلات لکھوائے جائیں۔ انہیں شائع کروانے کے لیے ایڈریسیز فراہم کئے جائیں جو بھی تحریر لکھیں اس کے بارے میں معلومات ہونا ضروری ہے۔اپنا فیس بک پیج بناکربھی اپنی تحاریرکو پرموٹ کر سکتے ہیں۔حریم ادب کا مقصد ہی ادبی اہلیت بڑھانا ہے اسں بات کے ساتھ انہوں نے اپنی گفتگو سمیٹی۔
مرکزی نائب صدر حریم ادب فرحی نعیم نے کہانی نویسی اور افسانہ نگاری کیسے کی جائے " پر سیرحاصل گفتگو کی جیسے ہر کام پر کمال حاصل کرنے کے لیے اسےسیکھا جاتا ہے اسی طرح کہانی و افسانہ لکھنے کے لیے چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ مطالعہ۔ مشاہدہ۔ رموز ۔دلچسپی،تجسس،مضبوط پلاٹ،مضبوط کردار ،مضبوط مکالمے،آپس میں ربط۔ ،اچھا اختتام،کہانی کو اہمیت دی جائےاور افسانے میں باریک سےفرق کو واضح کرتے ہوئے کہا "کہانی ایک بیانیہ ہے "جب کہ افسانے میں کردار کی ذہنی کیفیت، جذبات اور ماحول کی عکاسی کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پلاٹ کا افسانے کی تشکیل میں اہم کردار اس کےلئے انہوں مثال دی "پلاٹ وہ کینوس ہے جس پر واقعات مختلف نقوش کی مانندابھرتےہیں۔ اسی خوبصورت بات کے ساتھ انہوں نے اپنی گفتگو سمیٹی۔
ناظمہ ضلع وسطی مسرت جنید نےاتنی اچھی نشست رکھوانے پر داد پیش کیں قلمکار کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ "ہم اپنے ہر عمل کے اللہ کے سامنے جوابدہ ہے اسی فکر کو ہر لمحہ ملحوظ خاطر رکھیں" قلم ایک امانت ہے اسے اقامت دین کی جدوجہد میں لگائیں اپنے وقت کا مثبت استعمال کریں معاشرے میں پھیلی برائیون کے خلاف اپنا حصہ ڈالتے رہیے اسی خوبصورت بات کے ساتھ انہوں نے دعا کروائی اور نشست اپنے اختتام کو پہنچی ۔


































