
طیبہ سلیم
سقوط ڈھاکہ تاریخ کا ایک ناقابل فراموش سانحہ ہے،جس کی تپش آج بھی محسوس ہوتی ہے۔ان ہی ہتھیاروں سےلیس جملےاب بھی کبھی کبھی سنائی دیتے
ہیں۔ تعصب،جغرافیائی عدم تحفظ کی چنگاری ہی تھی جس کو بڑھکا کر آگ بنا دیا گیا ۔
اردو بنگالی مراعات کی آگ میں جھونک کر کتنی آسانی سےاپنا بازو دشمن کے حوالے کردیا۔ اپنے ہی بھائیوں کےخلاف جنگ کی چنگاری بڑھکانے میں بھارت ہی ملوث تھا۔ مسلماں تو تعصب سے بالاتر ہوکر صرف لاالہ اللہ کی بنیاد پر پاکستان کے لئے ایک ہوئےتھے ۔ ہمارے درمیان تعصب، ذات پات اوررنگ ونسل نےہماری بنیادوں کو کمزوربنا دیا اوراپنے ہی بھائی سےبرسرپیکار ہو گئے ۔
معاملہ افہام وتفہیم سے سلجھایا جاسکتا تھالیکن دشمن کو تو کچھ اور ہی مطلوب تھا اور اسی آگ کو بڑھکا کر ہمارے ہی لباس میں دشمن ہماری صفوں میں شامل ہو چکا تھا۔اس جنگ کو اس دستاویزپردستخط کر کے ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی کہ بنگلہ دیش اپنی علیحدہ ریاست بنائے گا ۔وہ بنگلہ دیش جو ایک کلمے کی بنیاد پرایک ہوا تھا۔وہ ہم سے الگ ہو گیا ۔
ہماری اتنی بڑی قوت ہم سب جدا ہوگئی ۔انسانی تاریخ کےتجربات سے سیکھتا ہے۔ان عناصر کو دوبارہ نہیں بھڑکایا جس کی چنگاری سے پہلے بھی آگ لگ چکی ہو ۔ تعصب،مہاجر،سندھی، پنجابی ،پٹھان ،کشمیری یہ سب ہماری پہچان تو ہے لیکن یہ سب ملتے ہیں تو پاکستان بنتا ہے۔ کسی بھی ایک کے ساتھ ناروا سلوک ہمیں زیب نہیں دیتا۔ 71 کی جنگ میں اسی تعصب کا فائدہ دشمن عناصر نےاٹھایا ۔ ہمیں اس تاریخی سبق کو یاد رکھنا چاہیے ۔اپنے تعلیمی نصاب میں اس کا اندارج کرنا چاہیےتاکہ ہماری نسل اس سبق کو کبھی فراموش نہ کر سکے ۔


































