
طیبہ سلیم
وقت کو پلٹ کر واپس کیسے لا سکتے ہیں ۔ وہ توآتا ہی جانے کےلیے ہیں ۔بس کچھ زخم وقت بھی نہیں مندمل کرسکتا ۔ کچھ واقعات ،حالات ایسے آجاتے ہیں
کہ وہ زخم پھرسےرسنے لگ جاتاہے۔ پھرسے وہی اذیت سے دوچار ہونا پڑتا ہے،لیکن اس زخم کو ٹھیک کرنے کے ظاہری اسباب فراہم کرنےکی بھی اشد ضرورت ہے۔صرف زخم کی تکلیف محسوس کرکے برداشت کر لینا کافی نہیں ! اس کو ٹھیک کرنے کے لیے اچھےسے اچھے ڈاکٹر کو دکھانا،معیاری ادوایات کا استعمال بھی عقلمندی کا تقاضا ہے۔5فروری ہرسال یوم یکجہتی کےطور پر منایا جاتا ہےجس میں ہم کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کرتے ہیں ”کہ ہم ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔ وہ اذیتیں جو وہ بھارتی فوج کی سہ رہے ہیں ،کتنے لخت جگر منوں مٹی دفنا چکے،یہ ایک دن اظہار یکجہتی ان پر ہونے والے ہر لمحے مظالم کا مداوا نہیں کرسکتے ۔ اس زخم کی مانند جس کو ٹھیک کرنے کے لئے ظاہری اسباب فراہمی بھی ضروری ہے ۔کتنے مواقع آئے جب حکومت پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے آواز اٹھا سکتی تھی ،لیکن نہ وہ اٹھا پائی۔
اگر پاکستان نظریاتی طور پرمستحکم ہوتاتو کبھی کشمیر کی تحریک آزادی کو نہ بھولتا۔ اس لیے کشمیر کی جدوجہد میں حکومت کا کوئی کردار نہیں۔
اہل حل وعقد یا میڈیا میں مخصوص طبقے کو لگتا ہے کہ”کشمیر خواہ مخواہ معاشی بوجھ بنا ہوا ہے۔ دراصل ان پر بھارت کا خوف طاری ہے جب کہ کشمیری آزادی کے لیے پاکستان کی جانب معاونت بھری نظروں سے دیکھتا ہے۔یہ نظریاتی قوت ہی ہےجس نے کشمیری اور پاکستانی مسلمانوں کو یکجا کیے ہوئے۔
پانچ فروری کشمیر کے دکھ درد میں تمام مسلمانوں کا یکجہتی کا اظہار کا دن ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی عہدے دار تحریک آذادی کشمیر کے لیے عملی اقدامات اٹھاۓ جائیں۔ورنہ ضمیر کی عدالت میں کبھی سرخرو نہیں ہو سکیں گے ۔


































