
طیبہ سلیم
جیسے جیسے انسان ترقی یافتہ ہوتاجارہا ہے۔ اپنی ذات میں تنہا ہوتاجا رہا ہےاوربہت ذیادہ خبروں سے آگاہی اس کو نقصان پہنچا رہی ہے۔قریبی رشتوں سے
دور اور سوشل اکاؤنٹ میں ایکٹوہو گیا ہے ۔حالیہ رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہوں سے لوگ مریض بن رہے ہیں۔ ڈپریشن کے باعث دل کے مریضوں کی تعداد میں 50 فیصد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ موبائل کےبےجااستعمال سے20 فیصد بچے بھی بیمار پڑرہے ہیں۔
میڈیا کا بہت زیادہ استعمال انسان کو ذہنی خلفشارکا شکار بنارہا ہے ۔مستقبل کا خوف اور بڑھتی ہوئی مہنگائی بھی انسانی روئیے میں شدت پسندی پیدا کر رہے ہیں۔بچوں بڑوں دونوں ہی اس کی لپیٹ میں آئے ہوئے ہیں ۔
طبی ماہرین کے مطابق سوشل میڈیا پربنا تصدیق خبروں کی بھرمارکے باعث دل کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ گھنٹوں موبائل فون کے استعمال کے باعث 20 فیصد بچوں میں بھی دل کا مرض بڑھ رہا ہے۔ ڈاکٹرز اور دماغی امراض کے مطابق موبائل اور کمپیوٹر اسکرین کا بے حد استعمال جسمانی اور ذہنی بیماریوں کو جنم دے رہا ہے ۔انسان تنہائی پسند ہو کر اپنے رشتوں سے دور ہوتا جا رہا ہے جس سے ڈپریشن جیسی بیماریاں جنم لے رہی ہے۔
ڈاکٹر فیصل نےایک انٹرویو میں بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جب بھی لوگ کوئی ایسی چیزدیکھتے ہیں جو ان میں ذہنی دباؤ اور خوف پیدا کرتی ہےتو اس سے ان کی دل اور دماغ کی نسوں میں تنگی پیدا ہوتی ہے اورخون کی گردش میں رکاوٹ پیدا ہوجاتی ہےجس سے دل کے دورے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔صحت مند زندگی کے لیے ہمیں سوشل میڈیا کا وقت محدود کرنا ہوگا اور مثبت سرگرمیون کو اختیار کرنا ہوگا ۔


































