
قلم طیبہ سلیم
ہرموسم کا ایک لباس ہوتا ہے۔ گرمیوں کا لباس قدرےآرام دہ ہلکا پھلکا جب کہ سردیوں کا موٹا کہ سردی سےبچ سکیں۔اسی طرح یہ موسم سال
میں ایک بارآتے ہیں لیکن ایک موسم ایسا آتا ہے جس کا لباس ایسا ہوتا ہے کہ وہ موسم تو چلا جاتا ہےلیکن لباس رہ جاتا ہے کیونکہ وہ آہستہ أہستہ انسان کے کردار و اخلاق کا حصہ بن جاتا ہے اور پھر اس کی پہچان بن جاتا ہے ۔
وہ موسم ہے رمضان کا موسم " نیکیوں کا موسم بہار"جس میں نیکیاں کرنا بہت آسان ہوجاتا ہےکیونکہ ہمارا ازلی دشمن شیاطین قید کر دئیے جاتے ہیں ۔اجتماعیت کے ماحول میں نیکی کرنا آسان ہوجاتا ہے مغفرت اور جہنم سے نجات حاصل کرنے کے لئے مسلسل دعائیں کی جاتی ہیں۔ فرض عبادت کا اجرستر گنا زیادہ کر دیا جاتا ہے اورنفل کا فرض کے برابر کر دیا جاتا ہے ۔
اتنےاچھے ماحول میں کوئی انسان پھر بھی نیکی حاصل نہ کریں تو اس کے بارے میں کہا گیا ہے برباد ہو گیا وہ شخص جس نے رمضان کے مہینے کو پایا اور اپنی مغفرت نہ کروائی ۔ان ہی نیکیوں کے موسم کی بدولت انسان تقویٰ کی اتنی تربیت لے لیتا ہے کہ اسے پورے سال اسی تقوی کےلباس کے ذریعے عام مہینوں میں شرانگیزعناصر سے اپنے آپ کو بچانا ہو تا ہےاگر اس کی تقوی کی تربیت اچھی ہوگی تو وہ زندگی کے ہر دوراہے مین کھڑے شیطان کو مات دے دیےگا لیکن اگر اس نے تقویٰ کی یہ تربیت اچھی طرح نہیں لی روزے رکھنے کے ساتھ اپنے اعضاء و جوارح کا روزہ نہ رکھا۔ یا نیکیوں میں سبقت حاصل نہیں کی۔ عبادت کو خشوع خضوع سے نہیں کیا تو یہ روزے کا مقصد تقویٰ کا حصول ناممکن ہے ۔
تقوی کا لباس ہرمسلمان لباس ہونا چاہیےکیونکہ یہی مسلمان کی پہچان اور نجات ہے۔جنت کا حصول اسی وقت ممکن ہے جب ہم اس لباس کو اختیار کریں گے۔جنت کے دروازے کھول کر اللہ ہمیں بلا رہا ہے ۔ آؤ جنت کی طرف " ان بخشش و رحمتوں کی جانب جواس ماہ میں نچھاور ہوتی ہے ۔ آئیے تقویٰ کے حصول کے اس مقصد کو لے کر رمضان گذاریں اور اپنی مغفرت کروائیں۔


































